نیتی آیوگ
نیتی آیوگ میں 15 ستمبر 2024 سے 2 اکتوبر 2024 تک سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کا نفاذ
Posted On:
10 OCT 2024 4:19PM by PIB Delhi
دو اکتوبر، 2024 یعنی سوچھ بھارت دِوس ایک ایسا دن جب ملک مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش مناتا ہے،اس موقع پر سوچھ بھارت مشن کے 10 سال منانے کے لیے وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور اور پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے، وزارت جل شکتی نے دوسری وزارتوں کے ساتھ مل کر ہندوستان کو صاف ستھرا اور کوڑےکرکٹ سے پاک بنانے کے لیے سب کے عزم کا اعادہ کرنے کی خاطر 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک 'سوچھتا ہی سیوا' مہم کا انعقاد کیا۔سوچھتا ہی سیو ا مہم 2024 کا اس سال کا موضوع "سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا" ہے۔
نیتی آیوگ نے اس مدت کے دوران مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مہم کے دوران محکمہ کے تحت منعقد کی گئی اہم تقریبات حسب ذیل ہیں:
نیتی آیوگ میں ریکارڈ روم کا معائنہ: نیتی آیوگ میں 23 ستمبر 2024 کو سینئر افسروں کے ذریعہ ریکارڈ روم کا معائنہ کیا گیا جس میں فائل کا جائزہ لینے، پرانے ریکارڈوں کو ختم کرنے اور ڈیجیٹائزیشن اور اسکریپ کےنمٹارے پر خصوصی زور دیا گیا۔
بیداری مہم: نیتی آیوگ کے افسروں/ عملے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مہم کے بینرز اور سٹینڈز نیتی آیوگ کے دروازے، باہری حصوں اور دفتر کے احاطے میں لگائے گئے تھے۔ مہم کی مدت کے لیے ایس ایچ ایس- 2024 مہم کے بینرز بھی نیتی آیوگ کی ویب سائٹ ہوم پیج پر آویزاں کیے گئے تھے۔
نیتی آیوگ کی ڈپارٹمنٹل کینٹین کی صفائی ستھرائی: ویلفیئر ٹیم نے 24 ستمبر 2024 سے27 ستمبر 2024 تک نیتی آیوگ ڈپارٹمنٹل کینٹین ہال اور کچن کی صفائی ستھرائی میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا۔
سوچھتا کا عہد: نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین (جناب سمن کے بیری)؛ نیتی آیوگ کے معزز رکن(جناب رمیش چند)؛ اور نیتی آیوگ معزز ممبر (جناب اروند ورمانی کی قیادت میں 2 اکتوبر، 2024 کو سوچھ بھارت دیوس کی یاد میں نیتی آیوگ کے عملے کو سوچھتا کا عہد دلوایا گیا، جس کے بعد نیتی آیوگ آؤٹ ڈور کیمپس کی صفائی ستھرائی مہم کا آغاز ہوا۔
ش ح۔اع خ۔ ج
UNO-1111
(Release ID: 2063870)
Visitor Counter : 34