وزارت خزانہ
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج اروناچل پردیش کے ایٹا نگر اور نمسائی میں کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگراموں میں حصہ لیا
اس موقع پر اروناچل پردیش کے وزیراعلی جناب پیما کھانڈواور نائب وزیرا علی جناب چونا مین کے ساتھ مرکز اور ریاستی سرکار کے سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی
مرکزی وزیر خزانہ نے بینکنگ سہولیات تک زیادہ سے زیادہ رسائی اور نئے کاروباری منصوبوں کے لیے تعاون پر زور دیا، تاکہ خطے کے لوگوں میں خوشحالی آئے اور لوگ ترقی کے منازل طے کرسکیں
ایٹا نگر میں مختلف اسکیموں کے تحت 160 مستفیدین کے درمیان مجموعی طور پر 14.4 کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم کیے گئے۔ نابارڈ نے راجیو گاندھی یونیورسٹی کو دیہی بزنس انکیوبیشن سنٹر کے قیام کے لیے 1.5 کروڑ اور روپے کی امداد فراہم کی اور دیگر اقدامات کے لیے 18 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم فراہم کی۔ایس آئی ڈی بی آئی نے مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے 40 لاکھ روپے کی منظوری دی
نامسائی میں محترمہ سیتا رمن نے ایس بی آئی کے علاقائی کاروباری دفتر (آر بی او) کا افتتاح کیا، اس سے امنگوں والے ضلعے میں مالی امداد کو فروغ مل سکے گا
مرکزی وزیر خزانہ نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے ایک حصے کے طور پر آر بی او کیمپس میں ایک پودا بھی لگایا
نامسائی میں195 استفادہ کنندگان کو مختلف مالیاتی اسکیموں کے تحت 6.8 کروڑ روپے کے منظوری نامے موصول ہوئے۔ نابارڈ نے مختلف اقدامات کے لیے 92.5 لاکھ روپے کی منظوری دی، ایس آئی ڈی بی آئی نے خواتین کے لیے ذریعہ معاش سے متعلق پروگراموں کے تئیں1.5 لاکھ روپےفراہم کیے
محترمہ سیتا رمن نے بینکوں پرزور دیا کہ وہ پی ایم وشوکرما اسکیم کے حصے کے طور پر کشتی سازی جیسے دستکاری کی منفرد صلاحیت کے ذریعے نمسائی میں ترقیاتی شراکت دار بنیں
Posted On:
01 OCT 2024 8:58PM by PIB Delhi
کارپوریٹ امور اور خزانے کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج اروناچل پردیش کے ایٹا نگر اور نمسائی میں دو کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگراموں میں حصہ لیا۔
ایٹا نگر میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ارونا چل پردیش کے وزیر اعلی جناب پیما کھانڈو، نائب وزیر اعلی جناب چونا مین،مالیاتی خدمات محکمےکے سکریٹری جناب ایم ناگ راجو،مرکز اور ریاست کے سینئر افسران اور ایس بی آئی، پی این بی، نابارڈ اور ایس آئی ڈی بی آئی کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
ایٹا نگر میں منعقد پروگرام کے دوران خردہ فروشوں، ایم ایس ایم ای اور زرعی سرگرمیوں کی مالی اعانت سمیت مختلف اسکیموں کے تحت 160 استفادہ کنندگان میں مجموعی طور پر14.4 کروڑروپے کے منظوری نامے تقسیم کئے گئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نابارڈ نے راجیو گاندھی یونیورسٹی کو دیہی بزنس انکیوبیشن سینٹر قائم کرنے کےلیے 1.5 کروڑ روپے کی امداد فراہم کی اور دیگر پہل قدمیوں کے لیے 18 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم فراہم کی۔ اس کے علاوہ ایس آئی ڈی بی آئی نے مائیکرو انٹر پرائزز کے لیے 40 لاکھ روپے کی رقم کو منظوری دی۔
کمیونٹی کی ترقی کے لیے ایس بی آئی کی وابستگی ایٹا نگر میں اس کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے اقدامات سے ظاہر ہوتی ہے، جس میں طالبات کے لیے ایک ایمبولینس، ایک ہیرس وین اور 50 سائیکلوں کا تعاون شامل تھا۔
مرکزی وزیر خزانہ نے نابارڈ کی دو مالیاتی خواندگی کی نمائش والی وین اور سڈبی کی ایک موبائل میڈیکل یونٹ کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں محترمہ سیتا رمن نے وکست بھارت کے تئیں بینکوں کی کوششوں کی ستائش کی اور انہیں اروناچل پردیش کی مالی ترقی کو ترجیح دینے کی ترغیب دی۔
مرکزی وزیر خزانہ نے ریاست بھر میں مالی شمولیت کو بڑھانے کے لیے بینکنگ سہولیات جیسے کہ بینکنگ نمائندوں اور اضافی بینک شاخوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بڑھی ہوئی رسائی نئے کاروباری منصوبوں کی حمایت کرے گی، جس سے اروناچل پردیش کے لوگوں کو خوشحال اور ترقی کی منازل طے کرنے کا موقع ملے گا۔
نامسائی میں منعقد ایک دوسرے کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام میں، محترمہ سیتا رمن نے بطور مہمان خصوصی اور جناب چونا مین نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔
نامسائی میں پروگرام کی ایک خاص بات ایس بی آئی کے علاقائی کاروباری دفتر (آر بی او) کا افتتاح تھا، جس کا مقصد امنگوں والے ضلع میں مالی خدمات کو فروغ دینا ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کئے گئے‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے ایک حصے کے طور پر آر بی او کیمپس میں ایک پودا بھی لگایا اور پائیداری اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عزم پر زور دیا۔
اس پروگرام کے دوران 195 استفادہ کنندگان کو مختلف مالیاتی اسکیموں کے تحت 6.8 کروڑروپے کی رقم کے منظوری نامے موصول ہوئے۔ نابارڈ نے جی آئی رجسٹریشن، دیہی مارٹس اور مائیکرو اے ٹی ایم جیسے اقدامات کے لیے92.5 لاکھ روپے منظور کیے، جبکہ سڈبی نے خواتین کی روزی روٹی پروگرام کے لیے 1.5 لاکھ روپے فراہم کیے ہیں۔
مرکزی وزیر خزانہ نےخواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں(ایس ایچ جیز) کے ساتھ بھی بات چیت کی اورانہوں نے ایس بی آئی کی سی ایس آر سرگرمی کے تحت ایک اسکول بس کو ہری جھنڈی دکھائی اور طالبات کے درمیان100 سائیکلیں بھی تقسیم کیں۔
محترمہ سیتا رمن نے ایسپاریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت نامسائی میں ہوئی ترقی کی تعریف کی، جس میں ریاستوں میں20 جی آئی ٹیگ دینا بھی شامل ہے۔انہوں نے کاروباریوں سے اروناچل پردیش کے جی آئی ٹیگ والے مصنوعات کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک لے جانے کی اپیل کی۔ مرکزی وزیر خزانہ نے حکومت ہند کی بھارت نیٹ، 5جی ٹیکنالوجی، او این ڈی سی وغیرہ کے پروجیکٹوں کی قیادت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو اجاگر کیا، جس سے بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعت میں تبدیلی آئے گی اور انہیں قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی فراہم کی جاسکے گی۔ محترمہ سیتا رمن نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ پی ایم وشوکرما اسکیم کے حصے کے طور پر کشتی سازی جیسے مہارت کی منفرد صلاحیت کے ذریعے خطے میں ترقیاتی شراکت دار بنیں۔
پروگرام کے دوران، استفادہ کنندگان اورایس ایچ جی اراکین نے ان آؤٹ ریچ پروگراموں کے ذریعے پیش کیے گئے نئے مواقع کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کیا۔ یہ تقریبات مالی شمولیت کو بڑھانے اور اروناچل پردیش میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں اہم ہیں۔
*********************
(ش ح۔ ک ا۔ ت ع)
UR-1106
(Release ID: 2063860)
Visitor Counter : 29