خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت سوچھتا کو فروغ دینے اور التوا میں کمی لانےکے لیے خصوصی مہم 4.0 کے لیے پوری طرح تیار ہے
Posted On:
01 OCT 2024 7:10PM by PIB Delhi
ڈبہ بند خوراک کی صنعت اور خود مختار اداروں (یعنی این آئی ایف ٹی ای ایم تھنجاویور اور این آئی ایف ٹی ای ایم کنڈلی ) کی وزارت نے اپنے زیر انتظام گزشتہ تین برسوں میں منعقدی خصوصی مہم کی طرز پر 2 اکتوبر - 13 اکتوبر 2024،تک سوچھتا کو بہتر بنانے اور زیر التواء حوالوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کو ناٖفذ کرنے کے لیے کوششیں شروع کی ہیں اور ایکشن پلان تیار کیا ہے۔
ڈی اے آر پی جی کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق خصوصی مہم 4.0 کو دو مرحلوں میں وزارت کے ذریعے نافذ کیا جانا ہے۔
• تیاری کا مرحلہ (16 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک): زیر التواء حوالہ جات اور صفائی مہم کے مقامات کے اہداف کی نشاندہی اور خصوصی مہم پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جانا تھا۔
• نفاذ کا مرحلہ (02 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک): شناخت شدہ زیر التواء حوالوں کو نمٹانا ہے اور صفائی مہم کی نشاندہی کی گئی جگہوں پر صفائی کی سرگرمیاں شروع کی جانی ہیں۔
خصوصی مہم 4.0 کی تیاری کے مرحلے میں، صفائی مہم کے مقامات کی شناخت، خلائی انتظام کے لیے منصوبہ بندی اور دفاتر کی خوبصورتی،ا سکریپ اور بے کار اشیاء کی شناخت اور جی ایف آر کے مطابق ان کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار، ایم پی، ریاستی حکومتوں کے زیر التواء حوالہ جات کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم دفتر ، زیر التواپارلیمانی یقین دہانیاں، عوامی شکایات (سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات)، ریکارڈ کا انتظام - فائلوں کا جائزہ/ریکارڈنگ اور فائلوں کی ویڈنگ/ای فائلوں کو بند کرنے جیسے اقدامات کئے گئے ہیں۔
مہم کے نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر سے شروع ہوگا جس کے دوران جگہ کا انتظام اور تمام زیر التواء حوالہ جات کو نمٹانے پر توجہ دی جائے گی۔ مہم 4.0 صفائی کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے اور خدشات کو دور کرنے کا تازہ ترین قدم ہے۔
خصوصی مہم 4.0 کی تیاری کے مرحلے کے دوران، تمام اہداف زیر التواء معاملات کو کم کرنے اور مہم کی مدت کے اندر سبھی کو ٹھکانے لگانے( نمٹانے ) کے لیے اہداف مقرر کیے گئے تھے۔ جس کے تحت ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت نے درج ذیل التوا کی نشاندہی کی ہے؛
• اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات - 10
• پارلیمانی یقین دہانی - 1
• عوام کے ذریعہ کی گئیں شکایات - 25
• وزیر اعظم دفتر کے حوالہ جات - 2
• ریاستی حکومت کے حوالہ جات - 1
• جائزے کے لیےفزیکل فائلیں- 500 اور
• جائزہ کے لیے ای فائلیں - 250۔
وزارت خصوصی مہم 4.0 کے ذریعے ان تمام التوا کو ختم کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ وزارت نے دفتر کے احاطے میں صفائی کے لئے نشان زدکئے گئے مقامات کا معائنہ کیا ہے اور تمام سینئر افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ مہم کے دوران دیئے گئے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی پوری توانائی اور لگن کے ساتھ کوشش کریں۔ مزید یہ کہ یہ وزارت گزشتہ مہموں کے اہداف اور کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے۔
******
ش ح۔م ح۔ ا ک م
U-NO. 1098
(Release ID: 2063785)
Visitor Counter : 27