زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی اور ہندوستان میں اٹلی کے سفیر انٹونیو بارٹولی نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے میدان میں تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا

Posted On: 09 OCT 2024 7:51PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی نے آج اٹلی کے سفیر عزت مآب انٹونیو بارٹولی سے نئی دہلی میں واقع کرشی بھون میں ملاقات کی۔ بات چیت میں ہندوستان اور اٹلی کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016GEU.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G2OM.png

ڈاکٹر دیویش چترویدی نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی جیسے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کی نمایاں صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے، ہندوستان اور اٹلی کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مفاہمت نامہ (ایم او یو) کا فائدہ اٹھا کر اس تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی باقاعدہ میٹنگوں کے ذریعے۔ انہوں نے اطالوی کمپنیوں کے لیے ہندوستان کے فوڈ پارکوں سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نشان دہی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OXRN.jpg

دونوں فریقوں نے متعدد شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کی اہمیت کو تسلیم کیا، جس میں پودوں کی اقسام کے تحفظ اور بیجوں کے شعبے میں تکنیکی اور قانونی تعاون سمیت، زرعی تحقیق اور تعلیم، جغرافیائی اشارے (جیوگرافیکل انڈیکیشنز) کا تحفظ، نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری، درست زراعت میں جدید ٹیکنالوجیز کا اطلاق، ہندوستانی تارکین وطن ورکروں کے لئے فروغ ہنرمندی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FP9M.jpg

میٹنگ میں انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، وزارت خارجہ کے نمائندوں اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے مختلف ڈویژنوں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 1083


(Release ID: 2063663) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi