مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اپریل-جون 2024 کی سہ ماہی کے لیے ‘‘انڈین ٹیلی کام خدمات کی کارکردگی سے متعلق  رپورٹ’’

Posted On: 09 OCT 2024 5:36PM by PIB Delhi

ٹرائی نے آج 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے ‘‘انڈین ٹیلی کام خدمات کی کارکردگی سے متعلق  رپورٹ’’ جاری کی ہے۔ سروس فراہم کرنے والوں کی جانب سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر  اس  رپورٹ کو مرتب کیا گیا ہے جو ہندوستان میں ٹیلی کام خدمات کا وسیع نظریہ فراہم کرتی ہے اور اس پورٹ میں  یکم اپریل 2024 سے 30 جون 2024 تک کی مدت کے لیے ٹیلی کام خدمات کے ساتھ ساتھ  کیبل ٹی وی، ڈی ٹی ایچ اور ریڈیو نشریاتی خدمات  کے اہم نکات اور ترقی کے رجحانات کو پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کی ایگزیکٹو تفصیل منسلک ہے۔ مکمل رپورٹ ٹرائی کی ویب سائٹ(www.trai.gov.in پراس لنک http://www. trai.gov.in/release-publication/reports/performance-indicators-reports کے تحت دستیاب  ہے)۔ اس رپورٹ سے متعلق کسی بھی تجویز یا کسی بھی  وضاحت کے لئے جناب امیت شرما، مشیر (ایف اینڈ ای اے) ، ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر  +91-20907772 اور ای میل: advfea2@trai.gov.in. پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کی ایگزیکٹو تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا ع خ۔ن م۔

U- 1070


(Release ID: 2063624) Visitor Counter : 74
Read this release in: English , Hindi