وزارت دفاع
آرمی کمانڈرز کی کانفرنس اکتوبر 2024: آرمی کمانڈرز تصوراتی مسائل پر غور کریں گے اور مجموعی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیں گے
Posted On:
09 OCT 2024 3:54PM by PIB Delhi
سال 2024 کے لیے کی آرمی کمانڈروں کی دوسری کانفرنس کا انعقاد ہائبرڈ موڈ میں کیا جائے گا، جس کا پہلا مرحلہ 11-10 اکتوبر 2024 کو گنگٹوک میں ا گلے محاذ پر طے کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں، ہندوستانی فوج کے اعلیٰ اہلکار 29-28 اکتوبر 2024 کو دہلی میں جمع ہوں گے ۔عزت مآب رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ گنگٹوک میں سینئر قیادت سے کلیدی خطاب کریں گے اور ابھرتی ہوئی سیکورٹی چیلنجز اور سیکورٹی ڈومین میں فوج کا ردعمل پر بریفنگ دیں گے۔
ملک کو در پیش مختلف سلامتی چیلنجوں کے تناظرمیں کل سے سکم میں ہونے والی آرمی کمانڈرز کانفرنس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ اگلے مورچے پر سینئر کمانڈروں کی کانفرنس کا انعقاد ہندوستانی فوج کی زمینی حقائق پر توجہ کی نشاندہی کرتا ہے ۔ یہ کانفرنس سینئر کمانڈروں کو موجودہ کارروائی جاتی تیاریوں کا جائزہ لینے، اہم حکمت عملیوں پر غور کرنے اور مستقبل کی ہدایات کا خاکہ بنانے کے لیے ایک فورم فراہم کرے گی۔
کانفرنس کے پہلے مرحلے کے دوران، بات چیت میں قومی سلامتی کے اہم مسائل اور اسٹریٹجک پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن کا مقصد ہندوستانی فوج کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔دو روزہ اجلاس کے دوران جن اہم امور پر غور کیا جائے گا ان میں کثیر الجہتی قومی سلامتی کی حکمت عملی کی بڑھتی ہوئی اہمیت شامل ہے جس میں سول۔ ملٹری امتزاج اور سفارتی، اطلاعاتی، فوجی اور اقتصادی (ڈی آئی ایم ای ) ستونوں کا سنگم شامل کیا جائے گا تاکہ جنگ کے تیزی سے بدلتے ہوئے روپ سے نمٹنے کے لیے کم لاگت والی ٹیکنالوجیز اور متبادل حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت کے علاوہ عصری خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
ہندوستانی فوج کے تکنیک کو اپنانے کے ہدف کے مطابق، سینئر درجہ بندی پیشہ ورانہ فوجی تعلیم میں ٹیکنالوجی کی شمولیت سمیت مختلف امور پر غور و خوض کرے گی اور مخصوص ڈومینز میں ڈومین ماہرین کی بھرتی کے امکانات کا پتہ لگائے گا۔ زیر غور دیگر امور پر تبادلہ خیال کے دوران مجموعی تنظیمی ڈھانچے میں بہتری اور فیلڈ آرمی کے عمل کو آسان بنانے پر توجہ مرکوز رہے گی تاکہ انہیں مزید مزاحم اور قابل رد عمل بنایا جا سکے۔
کانفرنس کے دوسرے مرحلے میں ارتقائی جغرافیائی سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کے بعد کارروائی جاتی معاملات پر غور وخوض کیاجائے گا اور مختلف بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ ہوگی جس میں بر سر ملازمت فوجیوں ،سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے معاشی تحفظ کے اقدامات اور ان کی بہبود سے متعلق اسکیموں پر غور کیا جائےگا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ بھی فوج کے اعلیٰ درجہ بندی سے خطاب کریں گے۔
ہندوستانی فوج کی سینئر قیادت کا یہ اجتماع فوج کے ہمیشہ تیار رہنےکے عزم ، تیزی سے خود کو ڈھالنے اور درستگی کے ساتھ دفاع کرنے کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے جس سے ہندوستانی فوج کے ترقی پسندانہ نظریئے ، پیش بینی پر مبنی سوچ اور مستقبل کے لیے تیاررہنے کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔
*******
(ش ح۔ ض ر ۔ش ا )
U-1062
(Release ID: 2063514)
Visitor Counter : 48