ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا2024 کے تحت 449 پروگراموں کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا، اس مہم میں23 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی
Posted On:
04 OCT 2024 6:22PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ہے۔ وزارت کی ماتحت تنظیموں کی جانب سے 449 سرگرمیاں مکمل کی گئی ہیں۔ اس مہم میں 23000 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔
سوچھتا میں عوامی حصہ داری :
ٹیکسٹائل کی وزارت نے سوچھتا عہد کے ذریعے اس مہم کا آغاز کیا۔ صفائی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے اہلکاروں نے شرکت کی۔اہلکاروں کو متحرک اور حساس بنانے کے لیے صفائی مہم، سیلفی پوائنٹ کی تنصیب، مباحثہ مقابلہ، پوسٹر سازی کا مقابلہ، اور سائبر حفظان صحت سے متعلق ورکشاپ سمیت مختلف سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ وزارت میں خواتین عملے کے لیے سینیٹری پیڈ وینڈنگ مشینیں لگائی گئی ہیں۔
تمام تنظیموں نے طلباء، عوام، صنعت کے شراکت داروں اور این جی اوز سمیت عوام تک رسائی کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے۔ سوچھتا میں حصہ لینے اور اپنا تعاون دینے کے لیے لوگ بڑے پیمانے پر شامل ہوئے۔ کثیر تعداد میں عوامی شرکت پر مشتمل مجموعی طور پر 269 تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ثقافتی پروگرام:
صفائی کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی پروگرام منعقد کیے گئے۔مجموعی طور پر49 ثقافتی تقریبات (ورکشاپ، موسیقی، گانے، رقص پرفارمنس، فلم اسکریننگ، اور دیگر) این آئی ایف ٹی کےاحاطے اور دفاتر میں منعقد کیے گئے۔
ویسٹ ٹو آرٹ انسٹالیشنز
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (این آئی ایف ٹی ) نے اسکٹس/نکڑناٹک /ریل مقابلوں کا انعقاد کرکے پورے کیمپس میں صفائی اور حفظان صحت کے بارے میں بیداری پھیلانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔‘ ویسٹ ٹو آرٹ’ کی تنصیبات کو فضلے کے مواد سے ہنر مندی سے تیار کیا گیاتھا۔
ایک پیڑ ماں کے نام
اس مہم کو موجودہ سوچھتا ہی سیوا مہم کے ساتھ بھی ملا دیا گیا ہے، مہم کے آغاز سے لے کر اب تک ملک بھر میں وزارت کے ماتحت تنظیموں نے سول سوسائٹی اور این جی اوز کے ساتھ مل کر 2761 پودے لگائے ہیں۔ 44 تنظیموں نے ایک پیڑ ماں کے نام کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی۔
صفائی کے ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یوز)، مخصوص ہدف یونٹس کی مقررہ وقت میں تبدیلی اور مجموعی طور پر صفائی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
آس پاس کے دفاتر کی جگہوں پر 74 بلیک اسپاٹس کو صاف اور از سر نو بنایا گیا ہے اور ساحلوں، پارکوں، گوداموں، واٹر باڈیز اور دیگرعوامی مقامات پرصفائی ستھرائی سے متعلق 61 جگہوں پر بڑے پیمانے پر صفائی مہم (شرمدان سرگرمیاں) کا انعقاد کیا گیا۔
ٹیکسٹائل کمیٹی کے ملازمین نے پربھادیوی بیچ کی صفائی کی۔
صفائی مترسرکشا شیورز
ٹیکسٹائل کی وزارت نے وزارت کے صفائی متر/ہاؤس کیپنگ عملے کے لیے ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ 30 صفائی متروں کو صحت کی جانچ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اسی طرح کی سرگرمیاں وزارت ٹیکسٹائل کے دفاتر میں منعقد کی گئیں۔ اس طرح کے 45 کیمپ، بیداری مہم، ہیلتھ کیمپس، اور ماسک اور سینیٹائزر کی تقسیم کا انعقاد ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈی کرافٹ، ٹیکسٹائل کمشنر کے دفتر، ٹیکسٹائل کمیٹی، کاٹن کارپوریشن آف انڈیا، اوراین آئی ایف ٹی میں کیا گیا۔
سوچھتا ہی سیوا مہم 2 اکتوبر 2024 کو سوچھتا دوس کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ صفائی متروں کی ان کے تعاون کے لیے حوصلہ افزائی اور ستائش کی گئی۔ سینئر افسران نے مہم کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی، ان کے متعلقہ سیکشنس/ ڈویژنوں/ تنظیموں کے دورے کیے گئے۔ تمام تنظیموں نے احتیاط سے صفائی ستھرائی کی اور ورک اسپیس کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کئے۔ دفتر کے احاطے میں پودے لگائے گئے، دیوار کی پینٹنگ کی گئی، نقصانات کی مرمت کی گئی اور دفتر کی جگہ کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے اسی طرح کی بہت سی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔
یہ انعقاد زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق افراد کی شرکت کے ساتھ کافی کامیاب رہا ۔ حکومتی اہلکار، بنکر، کاریگر، طلباء، سول سوسائٹی، این جی اوز، صفائی دوست، اور ٹیکسٹائل صنعت سے متعلق دیگر سبھی شعبوں کے افراد نے شرکت کی۔
*********
UR-1041
(ش ح۔ ک ا۔ج ا )
(Release ID: 2063423)
Visitor Counter : 22