وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فضائیہ کی 92 ویں سالگرہ پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے فضائیہ کےجنگجوؤں،سابق فوجیوں اوران کے اہل خانہ کومبارکباد پیش کی

Posted On: 08 OCT 2024 6:14PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس )جنرل انل چوہان نے 8 اکتوبر ، 2024 ء کو بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر تمام فضائی جنگجوؤں،سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سی ڈی ایس نےاپنے پیغام میں کہا کہ ” 1932ء  میں اپنے قیام کے بعد سے بھارتی فضائیہ بہادری، کمال عمدگی اور قومی فخر کی ایک روشن مثال کے طور پر ابھری ہے۔ فضائی جنگجوؤں نے جنگوں اور انسانی امداد و ہمدردی کے مشنوں میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے  بھارت کے آسمانوں کا دفاع کیا ہے۔ ان کی بے لوث خدمات، درستگی اور بہادری خوف کو متاثر کرتی ہےاور ان کی غیر متزلزل لگن اور بے مثال خدمات کے ثبوت کے طور پر کھڑی ہے۔ آج ہم اس وراثت کا احترام اور اعتراف کرتے ہیں۔“

 سی ڈی ایس نے کہا  کہ ” ہم نے رافیل جیٹس اور اپاچی ہیلی کاپٹروں جیسے جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ خود انحصاری پر آئی اے ایف کی توجہ ہلکے لڑاکا  طیارہ تیجس اور ہلکے لڑاکا ہیلی کاپٹر پرچنڈ کی کامیاب  تیاری کا باعث بنی ہے، جو دیسی اختراع کے لیے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں ،ہمارے فضائی جنگجوؤں نے مختلف کارروائیوں میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے،  جس سے آئی اے ایف  کی تیاری اور جوابدہی کی نشاندہی ہوتی ہے۔  منٹیننس سپورٹ سسٹمز (ایم ایس ایس )کو تقویت دی گئی ہے، جس سے  لڑاکا طیاروں کی بہترین کارکردگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ڈاؤن ٹائم کو کم کیا گیا ہے۔ ہم نے دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقوں اور تعاون میں حصہ لے کر اپنی بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کیا ہے۔ ان مصروفیات نے ہماری آپریشنل  قوت ارادی کو بڑھایا ہے اور عالمی ایوی ایشن کمیونٹی میں تعاون کو فروغ دیا ہے۔“

جنرل انل چوہان نے کہا کہ ایک طاقتور تکنیکی قوت کے طور پر آئی اے ایف چوکس ہے اور  یہ  بھارت کی خودمختاری اور مفادات کی حفاظت کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی میں جدید ترین ترقیوں کو بروئے کار لانے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور ہمارے اہلکاروں کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ ہمارے ملک کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے اور ہمت، عزم اور عمدگی کی قدروں کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بلندیوں پر  گامزن  رہے گی۔

 اس موقع پر سی ڈی ایس نے سبھی رینکوں اور ان کے کنبوں کے تئیں دلی اظہار تشکر اور ستائش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ان کی بے لوث خدمات تحریک کا سر چشمہ ہیں اور قوم اس اہم موقع پر ان کا احترام کرتی ہے۔

 

………………………………………

( ش ح  ۔ظ ا  ۔ ع ا  )

U.No. 1025

 


(Release ID: 2063285) Visitor Counter : 27


Read this release in: Tamil , English , Hindi