زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
سکریٹری ڈاکٹر دیوش چترویدی نے نئی دہلی میںیو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سکریٹری جنرل محترمہ کنی وگناراجسے ملاقات کی
Posted On:
07 OCT 2024 8:28PM by PIB Delhi
محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبودکی سکریٹری نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سکریٹری جنرل اور ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا و بحرالکاہل محترمہ کنی وگناراج کے زیر قیادت یو این ڈی پی کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ یہ میٹنگ وزارت اور یو این ڈی پی کے درمیان جاری تعاون، خاص طور پر زرعی انشورنس اور قرض کے شعبوں میں پرمرکوز تھی، جس کا مقصد زراعت کے شعبے میں خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ 2018 میں شروع کی گئی شراکت داری کو 2023 میں مزید چار سال کے لیے، 2026 تک بڑھا دیا گیا۔ بات چیت میںیو این ڈی پیاور دیگر متعلقہ محکموں کے درمیان مزید تعاون کے لیے ممکنہ راستے بھی تلاش کیے گئے۔
ڈاکٹر دیویش چترویدی نے زراعت میں حکومت ہند کی اہم ترجیحات پر روشنی ڈالی، جس میں تلہنوں اور دالوں میں خود کفالت کا حصول، ڈیجیٹل زراعت مشن (ڈی اے ایم) کو فروغ دینا، آب و ہوا کے تئیں لچکدار زراعت کو آگے بڑھانا اور فصلوں کے بیمہ اور زرعی قرض کے نظام کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی فصل بیمہ اسکیم، پردھان منتری فصل بیمہیوجنا (پی ایم ایف بی وائی ) کو نافذ کرنے میں ہندوستان کی کامیابی پر زور دیا، جس میں کسان اور زمین کی کوریج میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ کئی ممالک نے اس ماڈل کی بنیاد پر اپنی فصلوں کے انشورنس پروگرام تیار کرنے کے لیے ہندوستان کی تکنیکی مہارت سے استفادہ کیا ہے۔
محترمہ کنی وگناراج نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر کموڈٹی سسٹم (ایف اے سی ایس)، تلہنوں ، دالوں اور ملٹس کے لیے ویلیو چینز کے ساتھ ساتھ آب و ہوا کے تئیں لچکدار زراعت اور شمسی توانائیکا ذخیرہ کرنے کے حل جیسے اقدامات پر تعاون کرنے میںیو این ڈی پی کی مضبوط دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فصلوں کی بیمہ اور زرعی قرضہ جات میں اپنے تجربے کو دیگر ممالک کے ساتھ مشترک کرنے میں ہندوستان کی قیادت کی بھی ستائش کی۔
سکریٹری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل کے تعاون کے شعبوں میں موسمیاتی اعتبار سے لچکدار زراعت کے طریقوں کو بڑھانا، پی ایم ایف بی وائی فریم ورک کے اندر ڈیجیٹل زراعت مشن کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو مربوط کرنا، زرعی قرضوں کے نظام کو بڑھانا، اور ملٹس کے ویلیو چین کو مضبوط کرنا شامل ہو سکتا ہے۔
محترمہ وگناراج نے نتیجہ خیز گفتگو کے لیے ڈاکٹر دیویش چترویدی کا شکریہ ادا کیا اور مشترکہ اہداف کے حصول میں وزارت کے لیےیو این ڈی پی کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا،جس میں غربت کا خاتمہ، شمولیت پر مبنی حکمرانی کو فروغ دینااور پائیدار ترقی کو پروان چڑھانا شامل ہے۔
میٹنگ میں ڈاکٹر پی کے مہرڈا، ایڈیشنل سکریٹری اور ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے دیگر سینئر افسران کے علاوہ یو این ڈی پی انڈیا کی ریذیڈنٹ نمائندہ محترمہ انجیلا لوسیگی،ڈپٹی ریذیڈنٹ نمائندہمحترمہ ازابیل تساننے شرکت کی۔
************
ش ح۔م م ۔ م ص
(U:991)
(Release ID: 2062998)
Visitor Counter : 29