زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں اور کسان تنظیموں کے ساتھ اپنی بات چیت کے ایک حصے کے طور پر آج کسانوں اور کسان تنظیموں کے ساتھ بات چیت کی
کسانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ریاستوں اور مرکزی حکومت سے متعلق مسائل سامنے آئے، ہم ان پر مخلصانہ طور پر اور سنجیدگی سے غور کریں گے: جناب چوہان
کسانوں نے بہت سے اہم مسائل اٹھائے، وزیر زراعت ہونے کے ناطے میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ کسانوں کو کس طرح آگے بڑھایا جائے اور زراعت کے شعبے کو بہتر کیا جائے: جناب شیوراج سنگھ چوہان
میں کسانوں سے مل کر بہت خوش ہوں اور ان کی خدمت کرنا میرے لیے بھگوان کی عبادت کرنے جیسا ہے: مرکزی وزیر
Posted On:
07 OCT 2024 6:00PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں اور کسان تنظیموں کے ساتھ اپنی بات چیت کے ایک حصے کے طور پر آج نئی دہلی میں کسان تنظیموں کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔ جناب چوہان نے کسان مہاپنچایت کے سربراہ اور اپنی یونین کے مختلف ریاستوں کے کسانوں کے نمائندوں اور کسانوں کا خیرمقدم کیا۔ کسان تنظیموں نے کئی اہم موضوعات پر بات چیت کی اور تجاویز پیش کیں۔
جناب چوہان نے کہا کہ آج میں خوش قسمت ہوں کہ کسان مہاپنچایت کے سربراہ رام پال سنگھ اور ان کی یونین کے مختلف ریاستوں کے کئی کسان نمائندوں کے ساتھ بہت معنی خیز بات چیت ہوئی۔ ہم نے بہت سی چیزوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ کسانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ریاستی حکومتوں اور مرکزی حکومت سے متعلق مسائل سامنے آئے ہیں، ہم ان پر صدق دلی اور سنجیدگی سے غور کریں گے۔ وزیر زراعت کی حیثیت سے میں اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا کہ کسان آگے بڑھیں اور زرعی شعبے کی حالت بہتر ہو۔
جناب چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کسان دوست ہیں اور کسانوں کے ساتھ بات چیت سے ان کے مسائل کو سمجھنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ کسان مہاپنچایت کے سربراہ رامپال سنگھ نے کہا کہ کسانوں کے لیے کام کیا جانا چاہیے۔ کسانوں نے اہمیت کے حامل کئی مسائل اٹھائے ہیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں بہت کچھ ہو رہا ہے۔ماضی قریب میں کسانوں کے مفاد میں کرشی وکاس یوجنا میں لچک داری جیسے کئی فیصلے لئے گئے ہیں۔ بہت سی چیزوں پر کام ہو چکا ہے اور بہت سی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کسانوں نے فصل انشورنس اسکیم سمیت کئی چیزوں کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔ ہم پوری سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ میں کسانوں سے مل کر بہت خوش ہوں اور ان کی خدمت کرنا میرے لیے بھگوان کی عبادت کے مترادف ہے۔ میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فصل انشورنس کلیم لینے میں کسی طرح کی کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔ یہ قرض لینے والے اور غیر قرض دار کسانوں کے درمیان رضاکارانہ ہونا چاہیے۔ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ اگر یہ رضاکارانہ نہیں ہے تو اسے بھی اس سکیم کے تحت لایا جاتا ہے ۔ اس دوران بہت سے معاملات زیر غورآئے۔
************
ش ح۔ک ا۔ ج ا
(U: 978)
(Release ID: 2062933)
Visitor Counter : 34