نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا(ایس اے آئی) نے ممبئی میں نیشنل سنٹر آف اسپورٹس ایکسیلنس تیار کرنے کے لیے مہاراشٹرحکومت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا 37 ایکڑ کے مذکورہ اراضی پارسل پر بین الاقوامی معیار کے جدید کھیلوں کے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے

کاندیولی کاایس اے آئی اسپورٹس کمپلیکس آنے والے اولمپک کھیلوں میں کھیلوں کا ایک اہم مرکزہوگا: مرکزی وزیر پیوش گوئل

Posted On: 06 OCT 2024 7:08PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ کاندیولی کاایس اے آئی اسپورٹس کمپلیکس آنے والے اولمپک کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کاایک اہم مرکز ہو گا۔وزیرموصوف مہاراشٹرحکومت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے درمیان مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط  کرنے  کی تقریب کے موقع پرخطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SAI1MA76.JPG

کامرس اور صنعت کے وزیرپیوش گوئل کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے رکن پروین دریکر، مہاراشٹر اسمبلی کے رکن اتل بھٹکھلکر،ایس اے آئی کےعلاقائی ڈائریکٹرپانڈورنگ چاٹےاورایس اے آئی کے سیکریٹری وشنو کانت تیواری بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SAI21VQU.JPG

مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کرنے کی تقریب مہاراشٹر کابینہ کے مورخہ30/09/2024 کے فیصلے کے  بعد منعقد ہوئی تاکہ  ممبئی کی کاندیولی میں اکورلی، ملاڈ اور وادھاون میں نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام سے متعلق اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو اراضی مختص کی جائے۔ اس فیصلے نے ایس اے آئی کے لیے زمین کی ملکیت سے متعلق بغیرکسی رکاوٹ کے زمین کوتیارکرنے اور ترقی دینے کی راہ ہموار کر دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SAI3LE01.JPG

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا 37 ایکڑ کے مذکورہ اراضی پارسل پر بین الاقوامی معیار کا جدید اسپورٹس بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کامنصوبہ بنارہی ہے جسے 30 سال کے لیے ایک روپے سالانہ کی قیمت پر ایس اے آئی کو لیز پر دے  دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SAI4Q0IY.JPG

ایس اے آئی کاندیوالی کیمپس کے لیے ایک ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے جہاں مجوزہ بنیادی ڈھانچے میں کھلاڑیوں کے لئے اے سی سے لیس ماڈرن ہاسٹل کی عمارتیں، سینٹرل کچن اور کھلاڑیوں کے لیے کھانے کا انتظام، بین الاقوامی معیار کا نیاماڈرن ہاکی ٹرف،کثیرمقاصد والے اسپورٹس ہال اورچوٹ اور بحالی وغیرہ سے متعلق اعلیٰ کارکردگی کے اسپورٹس سائنس سینٹرشامل ہیں جس کے لیے500کروڑ  روپے تک کی سرمایہ کاری درکار ہوگی جسے ایس اے آئی حکومتی مختص بجٹ اورسی ایس آرجیسےمختلف ذرائع سے حاصل کرنے کامنصوبہ بنارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SAI53HBR.JPG

ایس اے آئی مرکزی حکومت کےکھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا جیسی اسکیموں کے نفاذ کے دوران ریاست مہاراشٹر، گوا اور دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے دائرہ اختیار کے ساتھ اپنے نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس اور علاقائی انتظامی مرکز کو چلانے کے لیے 37 ایکڑ اراضی کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SAI6J2WZ.JPG

ایس اے آئی ملک بھر کے کھلاڑیوں کواس شعبہ کے ماہرین سے اسپورٹس سائنس کی مدد کے ساتھ اعلیٰ معیار کی خوراک اور کھیلوں کی تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بعدایس اے آئی اپنی آؤ اورکھیلومہم کے ذریعہ مہاراشٹر کے مقامی خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے سال بھرمختلف کھیلوں کی سہولیات تک رسائی بھی فراہم کرے گا جس میں فٹ بال، ایتھلیٹکس اور ریسلنگ وغیرہ شامل ہیں۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ اس زمین پر صرف کھلاڑیوں کا حق ہے اور کوئی بھی ان سے یہ زمین نہیں لے  سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت 2036 کے اولمپکس بھارت میں منعقد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیرموصوف نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل ایک ایکوالائزر  ہے۔

ایم ایل اے اتل بھاتکھلکر، ایم ایل سی پروین دریکر نے ایس اے آئی اور مہاراشٹر حکومت کے درمیان مفاہمت نامے پردستخط کے لیے مرکزی وزیر پیوش گوئل کا شکریہ ادا کیا۔

****************

(ش ح۔  م م ع۔م ا )

UNO-968


(Release ID: 2062878) Visitor Counter : 28


Read this release in: English