وزارت دفاع
ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی 92ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران چنئی کے آسمان کو نیلے رنگ میں رنگ دیا
Posted On:
06 OCT 2024 7:24PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ کی 06 اکتوبر 2024 کو 92 ویں سالگرہ پر فضائیہ کے ایک دلکش ہوائی شو نے سامعین کو مسحور کر دیا جو اس میں بڑی تعداد میں آئے ۔توقع ہے کہ دنیا کے سب سے طویل ساحلوں میں سے ایک، مرینا بیچ، چنئی پر 15 لاکھ لوگوں کی آمدہوسکتی ہے۔ 6 اکتوبر کی تقریب پر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ جناب ایم کے اسٹالن مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر اور لوگوں کے علاوہ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، دفاعی افواج کے سینئر افسران نیز ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی بعض اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
آئی اے ایف کی طاقت اور مہارت کے مظاہرے میں اس سال کا تھیم، سشکت، سکشم، آتم نربھر (قوی، طاقتور، خود انحصاری) واضح طور پر جھلک رہا تھا۔ اڑان بھرنے کی بے مثال صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، آئی اے ایف کے ہوا بازوں نے چنئی کے آسمان کو شاندار فضائی مشقوں سے بھر دیا۔ ائیر شو میں ہندوستانی فضائیہ کی ناقابل تسخیر طاقت اور جذبے کا مظاہرہ کیا گیا، جو اس کے نعرے ’’شان سے آسمان کو چھوئے‘‘ سے گونج رہا تھا۔
اس تقریب نے ایک جدید اور مضبوط قوت بننے کی سمت میں آئی اے ایف کے اصلاحاتی سفر کو بھی اجاگر کیا ۔ شو میں جدیدجنگی طیاروں سے لے کر نقل و حمل کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں تک، جہازوں کی ایک رینج شامل تھی۔ فلائی پاسٹ میں اندرون ملک تیار کئے گئے جہاز جن میں خاص طور پر تیجس، ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ)، ہلکا جنگی ہیلی کاپٹر پرچنڈ، اور ہندوستان ٹربو ٹرینر-40 (ایچ ٹی ٹی -40) شامل رہے، جو آتم نربھربھارت کی طرح ملک کے سفر کی علامت ہے۔ فضائیہ کے پائلٹوں کی اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کی مثال پیش کرتے ہوئے، سخوئی- 30 ایم کے آئی کے بہت نچلے کے ہوائی کرتبوں سے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
حتمی مرحلے میں سوریاکرن اور سارنگ ایروبیٹک ٹیموں کی طرف سے دکھائی گئی شاندار کارکردگی پر بھی سامعین دنگ رہ گئے۔یہ ائیر شو نہ صرف فضائی مہارت کا ایک مظاہرہ تھا بلکہ اس سے ہندوستان کی قابلیت، بااختیاری اور خود انحصاری کے لیے اٹل عزم کی ایک مضبوط یاددہانی بھی ہوتی ہے۔
************
ش ح ۔ ش ا ر ۔ م ص
(U:944 )
(Release ID: 2062672)
Visitor Counter : 38