کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے ’’کول گیسیفیکیشن‘‘ سے متعلق ہیکاتھون کے فاتحین کی حوصلہ افزائی کی

Posted On: 06 OCT 2024 4:49PM by PIB Delhi

کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے سی ایم پی ڈی آئی، رانچی کے دورے کے دوران ،سی ایم پی ڈی آئی کے زیر اہتمام  منعقد کردہ’’کول گیسیفیکیشن‘‘ یعنی کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے سے متعلق ہیکاتھون کے فاتحین کی حوصلہ افزائی کی ۔ ملک کی توانائی اور کیمیائی ضروریات کو پورا کرنے، اقتصادی آزادی اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے کے لیے اہم قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کی خاطر سی ایم پی ڈی آئی نے ’’کول گیسیفیکیشن‘‘  سے جڑے چھ اہم مسائل  پر اس  ہیکاتھون کا انعقاد کیا تھا۔

 

 

اس ہیکاتھون کے ذریعے اسٹارٹ اپس، تحقیقی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کو کوئلہ کے گیسیفیکیشن کے شعبے میں  نت نئی کھوج کرنے کا ایک موقع بھی فراہم ہوگیا۔ ہیکاتھون کے تحت 34 تجاویز موصول ہوئیں اور جنہیں آئی آئی ایس سی بنگلورو، آئی آئی ٹی حیدرآباد، سی آئی ایم ایف  آر دھنباد، سی آئی ایل کولکتہ اور سی ایم پی ڈی آئی رانچی  سے وابستہ ججوں صاحبان کے سامنے پیش کیا گیا۔ ہر  زمرے کے تین نمایاں شرکا کو وزیرموصوف نے مبارکباد پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے سی ایم پی ڈی آئی کی سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم پی ڈی آئی ٹیکنالوجی کی  قوت سے ملک کو آگے لے جانے میں ایک  اہم کردار ادا کررہا ہے۔ وزیرموصوف نے ہیکاتھون کے جیتنے والوں کو بھی مبارکباد دی۔ اس موقع پر سی ایم پی ڈی آئی کے سی ایم ڈی جناب منوج کمار؛ بی سی سی ایل کے سی ایم ڈی جناب سمیرن دتا؛ سی سی ایل کے سی ایم ڈی  جناب این کمار سنگھ اور دیگر سینئر افسران اور ملازمین موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران وزیرموصوف جناب ستیش چندر دوبے نے سی ایم پی ڈی آئی کے احاطے میں متعدد سہولیات کا افتتاح کیا۔انہوں نے خاص طور پر  جاریہ خصوصی مہم 4.0 کے تحت سی ایم پی ڈی آئی میں نصب کردہ 5کلوواٹ صلاحیت کے تین ’’شمسی یونٹوں‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں سےآس پڑوس کے لوگوں کو شمسی توانائی کے فوائد  کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

خصوصی مہم 4.0 کے تحت ہی انہوں نے  کچرے سے دولت حاصل کرنے سے متعلق ایک اور ڈھانچہ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیرموصوف نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر ’’صفائی کرمچاری‘‘ کو مبارکباد پیش کی اور اس کے علاوہ انہوں نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پہل کے تحت سی ایم پی ڈی آئی احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔

مزید برآں، جناب دوبے نے سی ایم پی ڈی آئی کھیل کے میدان میں نئے تعمیر شدہ بیڈمنٹن کورٹ، جمنازیم اور چار ہائی ماسٹ لائٹس کا بھی افتتاح کیا۔ یہ سرگرمیاں حکومت ہند کے ’کھیلو انڈیا‘ پروگرام کے مطابق ہیں جس کا مقصد کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینا اور فٹنس اور صحت کو بہتر بنانا ہے۔

 

**********

 

ش ح ۔ ش ا ر   ۔  م  ص

 (U:942  )



(Release ID: 2062648) Visitor Counter : 20


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi