وزارت دفاع
عمان کے مسقط کے لیے پہلے تربیتی دستے کی طویل رینج تربیتی تعیناتی
Posted On:
06 OCT 2024 1:03PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے پہلے تربیتی اسکواڈرن (ٹی ایس1) کوسٹ گارڈشپ ویرا اور ہندوستانی بحریہ کے جہاز تیر اور شاردل طویل فاصلے تک کی تربیتی تعیناتی پر 05 اکتوبر 2024 عمان کے مسقط پہنچ گئے ہیں۔ یہ پورٹ کال عمان کے سمندری حدود ہندوستان اور عمان کے درمیان موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی علامت ہے۔
پانچ سے 09 اکتوبر 2024تک کے دورے کے دوران، ہندوستانی بحریہ ،عمان کی روائل بحریہ کے ساتھ بحری سلامتی اور بین کارروائی کرنے کی صلاحیت کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کرے گی، جس میں بندرگاہ کی بات چیت اور مشترکہ مشقیں بھی شامل ہوں گی۔ یہ تعیناتی دونوں بحری افواج کے درمیان تربیتی تبادلوں، پیشہ ورانہ ملاقاتوں اور دوستانہ کھیلوں کے فکسچر پر بھی توجہ مرکوز کرے گی۔ پچھلے دس سال میں، یہ ٹی ایس 1 کا مسقط، عمان کا تیسرا دورہ ہے۔ یہ بات چیت بحری تعاون میں فوائد کو مستحکم کرنے اور دونوں بحری افواج کے درمیان موجودہ شراکت داری کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
ٹی ایس 1 کے اس دورے کے ساتھ ہی جنوبی بحری کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل وی سرینواس بھی 06 سے 09 اکتوبر تک سلطنت عمان کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔اپنے دورے کے دوران فلیگ آفیسر موصوف عمان کی روائل نیوی کے کمانڈر سیف بن ناصر بن محسن الرحبی اور چیف آف اسٹاف سلطان مسلح افواج کے وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس بن عبداللہ الرئیسی کے ساتھ باہمی میٹنگیں کریں گے۔ وہ ساتھ ہی عمان میں کچھ اہم دفاعی اور تربیتی تنصیبات کا بھی دورہ کریں گے۔
ہندوستانی بحریہ اور عمان کی روائل نیوی مختلف شعبوں میں کارروائیوں، تربیت اور باہمی تعاون کی کوششوں کے مواقعوں پر ایک دوسرے کے ساتھ مشغول رہیں گے۔ حال ہی میں، 24 جون کو نئی دہلی میں ہندوستانی بحریہ اور روائل نیوی آف عمان کے عملے کی بات چیت کا چھٹا دور ہوا تھا۔ ٹی ایس 1 اور سی آئی این سی اورایس این سی کا دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتا ہے۔
************
ش ح ۔ ش ا ر ۔ م ص
(U:941 )
(Release ID: 2062636)
Visitor Counter : 45