عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں کو 2047 کے بھارت کا معمار قرار دیا


سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  نوجوانوں سے ’’وکست بھارت‘‘ کی تعمیر میں اپنے کردار کو پہچاننے کی اپیل کی

’’2047 تک بھارت دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا‘‘: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

’’وزیر اعظم اور مضبوط قیادت کی وجہ سے، دنیا بھر میں بھارتی نوجوانوں کے وقار اور حوصلے میں اضافہ ہوا ہے ‘‘

Posted On: 05 OCT 2024 6:36PM by PIB Delhi

بھارت کے نوجوانوں کو 2047 کے بھارت کا معمار بتاتے ہوئے،  سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، ایٹمی توانائی کے محکمے، خلاء کے محکمے، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت،  اور بی جے پی کے سینئر رہنما ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے نوجوانوں سے ’’وکست بھارت‘‘ کی تعمیر میں اپنے کردار کو پہچاننے کی اپیل کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ جھارکھنڈ کی رانچی یونیورسٹی میں آریہ بھٹ آڈی ٹوریم میں’ترقی  یافتہ بھارت کے سفیر-یووا کنیکٹ‘ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، "ہندوستان 2047 تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ آج کے نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کے معمار ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی مضبوط قیادت کی وجہ سے بھارتی نوجوانوں کی حیثیت میں عالمی سطح پر اضافہ رونما ہوا ہے۔

انہوں نے ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا، جس کے لیے موجودہ مرکزی حکومت ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کلی طور پر پابند عہد ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج رانچی یونیورسٹی کے آریہ بھٹ آڈیٹوریم میں ’ترقی یافتہ بھارت، یوتھ کنیکٹ‘ پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد سے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی محنت اور تصوریت پر مبنی  پروگراموں کی وجہ سے عالمی سطح پر بھارت کی صورتحال ڈرامائی طور پر تبدیل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے، بھارتی افراد بیرون ملک اپنی شناخت کو لے کر ہچکچاتے تھے، جبکہ اب وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔ کئی بصیرت افروز منصوبوں اور اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے اس مثبت تبدیلی کو لانے کے لیے ہمت، لگن اور اختراعی حکمت عملیوں پر مبنی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی محنت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس بدلے ہوئے ماحول کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ایک ترقی یافتہ بھارت کے لیے خود کو تیار کریں، تاکہ ان کے کردار زیادہ مؤثر ہوسکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015A0G.jpg

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سنیچر کے روز رانچی میں، رانچی یونیورسٹی میں منعقدہ ’’وکست بھارت کے سفیر- یووا کنیکٹ‘‘ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ، بات چیت پر مبنی ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ذکر کیا کہ وزیر اعظم نے پرانے 2,000 ضوابط کو ختم کر دیا ہے، جس سے نوجوانوں کو ان کی مستقبل کی کوششوں میں مزید سہولت فراہم ہوئی ہے۔

انہوں نے گزشتہ تین برسوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے خلائی پالیسی میں کی گئی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف تین برسوں میں اسٹارٹ اپس کی تعداد تقریباً 9سے بڑھ کر 300ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح مرکزی حکومت نے نہ صرف کووِڈ19 وبائی مرض کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مدد کرنے کے لیے تکنالوجی کا استعمال کیا بلکہ اس کے بعد ان کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے بھی اس کا موثر طور پر استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج صورتحال 2014 کے مقابلے میں کافی حد تک بہتر ہوئی ہے، جب ہندوستان کو دنیا کی سر فہرست پانچ کمزور معیشتوں میں شمار جاتا تھا، وہیں آج اسے دنیا کی سرکردہ پانچ مضبوط معیشتوں میں سے ایک کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے تقریباً 2000 فرسودہ قوانین و ضوابط کو ختم کر دیا ہے تاکہ نوجوانوں کو  ایک بہتر مستقبل کے لیے اپنی کوششوں میں زیادہ رکاؤٹوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q4F4.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No: 932


(Release ID: 2062485) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Punjabi