کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے ایچ سی ایل کے سوردا کان میں کام کاج کا افتتاح کیا

Posted On: 05 OCT 2024 5:46PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے آج سوردا کان کے کاموں کو دوبارہ شروع کرنے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جھارکھنڈ حکومت کے آبی وسائل کے محکمے، اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی تعلیم کے وزیر جناب رام داس سورین، جمشید پور کے رکن پارلیمنٹ جناب بدیوت ورن مہتو، سی ایم ڈی، ایچ سی ایل جناب گھنشیام شرما، کانکنی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وویک کمار باجپائی اور مرکزی اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IQ8G.jpg

جناب ستیش چندر دوبے نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوردا کان میں کام کاج دوبارہ شروع ہونا ملک کو تانبے میں خود کفیل بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ سوردا کان میں کام کاج روزگار پیدا کرے گا، مقامی معیشت کو بحال کرے گا اور سالانہ تقریباً 100 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کرے گا۔ ایچ سی ایل نے سوردا کان کی کانکنی کی صلاحیت کو 0.4 سالانہ میٹرک ٹن (ایم ٹی پی اے) کی موجودہ سطح سے اگلے سات سالوں میں 0.9 ایم ٹی پی اے تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جھارکھنڈ کی کابینہ نے حال ہی میں کنڈاڈیہ اور رکھہ کانوں کے لیز میں توسیع کو منظوری دی ہے۔ کنڈاڈیہ اور راکہ کانوں کو دوبارہ کھولنے کا عمل اس سال کے کام کاج کی فہرست میں ہے جس سے مقامی آبادی میں 2000 براہ راست اور 10,000 بالواسطہ روزگار پیدا ہوں گے اور ہندوستانی کاپر کمپلیکس کی پیداوار تین گنا بڑھ جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BCNH.jpg

ہندستان کاپر لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب گھنشیام شرما نے کہا کہ سوردا کان میں کام کاج کو دوبارہ شروع کرنے سے مقامی آبادی میں تقریباً 1100 کو براہ راست اور  تقریباً 5000 کو بالواسطہ روزگار ملے گا۔ اس سے ملحقہ گاؤں میں اور اس کے آس پاس علاقوں میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ ایچ سی ایل کی طرف سے مالی سال 25-2024 کے دوران کانکنی کے عمل کے لیے 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

******

ش ح۔م ع ۔ م ر

U-NO.928


(Release ID: 2062455) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi