وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے راجستھان میں پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینجز میں چوتھے سلسلے کے انتہائی مختصر فاصلے کے فضائی دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کیا

Posted On: 05 OCT 2024 2:37PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے 3 اور 4 اکتوبر 2024 کو راجستھان کے پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینجز میں چوتھے سلسلے کے تکنیکی طور پر جدید ترین انتہائی مختصر فاصلے کے فضائی دفاعی نظام (وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس) کی تین پروازوں کا کامیاب تجربہ کیا۔  یہ کامیاب تجربہ زیادہ سے زیادہ فاصلے اور زیادہ سے زیادہ اونچائی کے انتہائی اہم پیمانوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتار ہدف کے خلاف کیا گیا۔ ان ترقیاتی آزمائشوں نے قریب آنے، پیچھے ہٹنے اور عبور کرنے کے طریقوں کا احاطہ کرتے ہوئے مختلف ہدف کے منظرناموں میں ہتھیاروں کے نظام کی نشانہ بناکر مارنے کی صلاحیت کی دہرائی جانے والی قابلیت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PICHKOQ.JPG

وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس میزائلوں کی تیاری مکمل ہو چکی ہے اور دو پروڈکشن ایجنسیاں ترقیاتی اور پیداوری ساجھے داروں (ڈی سی پی پیز) موڈ میں مصروف عمل ہیں۔ ان آزمائشوں میں، ڈی سی پی پیز کے ذریعے حاصل کیے گئے میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے۔ اس طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت کے ’آتم نربھر بھارت‘ کے نظریہ کے عین مطابق مختصر وقت میں صارف کے ابتدائی تجربات اور پیداوار کے لیے راہ ہموار کی گئی ہے۔

وی ایس ایچ او آر اے ڈی ایس ایک اہم قابل منتقلی فضائی دفاعی نظام  ہے جسے ریسرچ سینٹر امارت (آد سی آئی) نے دیگر ذی آر ڈی او لیبارٹریوں اور ڈی سی پی پیز کے ساتھ مل کر مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ تینوں خدمات شروع سے ہی اس منصوبے سے وابستہ ہیں اور ترقیاتی آزمائشوں کے دوران حصہ لیتی رہی ہیں۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او، مسلح افواج اور صنعت کو کامیاب ترقیاتی آزمائشوں میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ نیا میزائل مسلح افواج کو فضائی خطرات کے خلاف مزید تکنیک کو فروغ دے گا۔

سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی ڈی آر ڈی او کی ٹیم، صنعت کے شراکت داروں اور صارفین کو پروازوں کی کامیاب آزمائشوں کے لیے مبارک باد دی۔

******

ش ح۔م ح ۔ م ر

U-NO.915



(Release ID: 2062364) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi