ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب  اشونی ویشنو نے مہاراشٹر کے ناسک میں چیف لوکو انسپکٹرز کے ساتھ بات چیت کی  

Posted On: 04 OCT 2024 8:39PM by PIB Delhi

ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج انڈین ریلوے انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ (آئی آر آئی ای ای این)، ناسک میں زیر تربیت چیف لوکو انسپکٹرز (سی ایل آئیز) کے ساتھ بات چیت کی۔ اپنے دورے کے دوران، وزیرموصوف نے لوکوموٹیو آپریشنز کو جدید بنانے اور ہندوستانی ریلوے میں حفاظتی اقدامات کو بڑھانے سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014AID.jpg

جناب ویشنو نے سی ایل آئیز کے ساتھ ان کے تربیتی تجربے کے بارے میں بات کی، خاص طور پر کوچ کے استعمال کے بارے میں، جوکہ دیسی آٹومیٹک ٹرین پروٹیکشن (اے ٹی پی) سسٹم ہے۔ سی ایل آئیز نے اپنی بصیرت کا اشتراک کیا کہ کس طرح کوچ سسٹم ٹرین آپریشن کے دوران رفتار کو برقرار رکھنے اور حفاظت اور وقت کی پابندی دونوں کو بہتر بنانے میں ان کے اعتماد کو بڑھاتا ہے۔ بات چیت میں جدید بریکنگ سسٹمز، انجنوں میں نئی ​​ٹیکنالوجی اور عملے کے موثر انتظام کے طریقوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

مرکزی وزیر نے عملے کے لیے کام کے حالات کو بہتر بنانے میں ریلوے کی کوششوں کی ستائش کی، جس میں 100فیصد ایئر کنڈیشنڈ رننگ رومز اور لوکو انسپکٹرز کے لیے بہتر سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے ڈیوٹی روسٹرز کو تقسیم کرکے ڈیوٹی کے اوقات کو کم کرنے اور انجنوں کو ایئر کنڈیشننگ، بیت الخلا اور آرام دہ نشستوں سے آراستہ کرکے ان کے آرام اور حفاظت کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MGD6.jpg

سی ایل آئیز کے ساتھ بات چیت کے دوران، جناب ویشنو نے حفاظتی پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور تربیتی ماڈیولز سے متعلق امور کااعادہ کیا جس میں سمیلیٹر، فیلڈ اسٹاف کی تجاویز وغیرہ شامل ہیں۔ جناب ایس کے راٹھی، سی ایل آئی/بھوپال ڈویژن نے اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ "انٹرلاکنگ اسٹیشن  ماسٹر کو محفوظ آپریشن میں ٹریک مین کے لئے پی ایس سی سلیپرز ٹریک میں مدد فراہم کرتی ہے اور کوچ  ایک انقلابی قدم ہے کیونکہ یہ لوکو پائلٹس کو محفوظ ٹرین آپریشن میں مدد کرتا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک سی ایل آئی نے کہا کہ کوچ نے نہ صرف محفوظ ٹرین آپریشنز میں مدد کی ہے بلکہ اپنے خاندان کو خوش رکھنے میں بھی مدد کی ہے کیونکہ کوچ کی وجہ سے ایل پی ڈیوٹی محفوظ ہو گئی ہے۔ سی ایل آئی میں سے ایک نے اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے کہاکہ کوچ ایس پی اے ڈی  (خطرے میں سگنل پاس کرنے) کے واقعات کو روکنے میں مدد کر رہا ہے اور لیول کراسنگ گیٹس پر حفاظت کو یقینی بناتا ہے ۔ مرکزی وزیر نے سی ایل آئیز پر زور دیا کہ وہ متعارف کرائی جارہی جدید ٹکنالوجیوں کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے ہندوستانی ریلوے کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل سیکھنے، لگن اور عزم کی اہمیت پر زور دیا۔

ناسک کے اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی وزیر نے شرڈی سائی بابا مندر میں بھی خراج عقیدت پیش کیا اور ہندوستانی ریلوے اور اس کے لئے وقف افرادی قوت کی مسلسل ترقی اور حفاظت کے لیے دعائیں مانگیں۔

 

************

ش ح ۔م م   ۔  م  ص

 (U:907  )



(Release ID: 2062287) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Marathi , Hindi