کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

حکومت نے کول بیئرنگ ایریاز (ایکوزیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ، 1957 کے تحت اڈیشہ کے تالچر میں خصوصی ٹریبیونل (ہمہ وقتی) کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر کے عہدے کی تخلیق کو منظوری دی   

Posted On: 04 OCT 2024 6:57PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کابینہ نے 3 اکتوبر 2024 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں کول بیئرنگ ایریاز (ایکوزیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ، 1957کے تحت اڈیشہ کے تالچر میں کل وقتی خصوصی ٹریبونل کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر کے عہدے کی تخلیق کو منظوری دی۔  اس فیصلے کا مقصد تالچر کول فیلڈ میں زمین کے حصول اور معاوضے سے متعلق مقدمات کے موثر اور تیزی سے نمٹارے کو یقینی بنانا ہے، جس سے خطے کے کسانوں اور زمین کے مالکان کو فائدہ پہنچے گا۔ فی الحال، تالچر میں جز وقتی ٹریبونل، زمین کے حصول اور معاوضے کے تنازعات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو نمٹا رہا ہے جس کے نتیجے میں 31 مئی 2024 تک 860 مقدماتزیرالتوا ہیں۔ اس کو دورکرنے کے لئے حکومت خصوصی ٹریبونل قائم کر رہی ہے تاکہ معاملات کے تیزی کے ساتھ نمٹارے اور کسانوں و زمین مالکان کی بہتر تسلی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایک کل وقتی پریزائیڈنگ آفیسر کی تقرری زمین کے حصول اور معاوضے سے متعلق تنازعات کے حل میں تیزی لانے، متاثرہ زمین مالکان کے لیے جلد انصاف کو یقینی بنانے، اور دیرینہ پسماندگی کو دور کرنے میں مدد دے کر ان مسائل کو حل کرے گی۔ مزید برآں، معاملات کے نمٹارے کی  بڑھتی ہوئی شرح ،عوامی احتساب، قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے اور خطے میں رہنے کی آسانی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ زمین سے متعلق تنازعات کو زیادہ مؤثر طریقے سے حل کرکے کوئلے کی پیداوار بڑھانے کے حکومت کے وسیع تر مقصد کی بھی حمایت کرے گا۔

خصوصی ٹربیونل کے پاس سول عدالت کے اختیارات ہوں گے، جو اسے گواہوں کو طلب کرنے، دستاویزات کی جانچ پڑتال کرنے اور گواہوں کی جانچ پڑتال کے لیے کمیشن جاری کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، جو ان تنازعات کے لیے قانونی ڈھانچہ کو مضبوط کرے گا۔ ان مقدمات کو تیزی سے حل کرنے سے، ٹربیونل نہ صرف کسانوں اور زمین مالکان کوراحت دلاسکے  گا بلکہ کوئلے کی کان کنی کی کوششوں کی حمایت بھی کرے گا، جس سے اقتصادی ترقی اور توانائی تحفظ  میں مدد ملے گی۔ کابینہ کی طرف سے اور کوئلہ کے وزیر کی رہنمائی اور تعاون سے یہ منظوری، تمام متعلقہ فریقین کے لیے انصاف کو یقینی بنانے، موثر قانونی التزامات کو فروغ دینے اور ملک کے ایک اہم کوئلے کی کان کنی والے علاقے تالچر میں کوئلے کی پیداوار کو تیز کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

************

ش ح ۔م م   ۔  م  ص

 (U:897  )



(Release ID: 2062230) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi