صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت جناب جگت پرکاش نڈا نے ایمس بلاسپور میں گردوں کی پیوندکاری کے جدید ترین آئی سی یو اور سہولت کا دورہ کیا، اور اس ادارے میں گردوں کی پیوندکاری کے عمل سے گزرے اولین مریض سے بات چیت کی


وزیر صحت نے ایمس بلاسپور کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

ایمس بلاسپور میں گردوں کی پیوندکاری سے متعلق خدمات کے آغاز سے ہماچل پردیش میں ٹرانسپلانٹ خدمات کی دستیابی میں پائی جانے والی دیرینہ خلا پُر ہوگی: جناب جے پی نڈا

کارڈیاک کیتھ لیب اور ریڈیو تھیراپی خدمات، جامع کینسر نگہداشت خدمات جیسی حفظانِ صحت سہولتوں، اور  38 محکموں کے قیام نے اس ادارے کی طبی خدمات کی فراہمی کے دائرہ کار میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے اور عوام الناس کے فوائد کے لیے خصوصی خدمات بہم پہنچانے کی غرض سے ادارے کی اہلیت کو مضبوطی فراہم کی ہے: جناب جے پی نڈا

جناب جے پی نڈا نے اعلان کیا کہ 250 بستروں کے حامل وشرام سدن کی تعمیر کام جلد ہی شروع ہوگا

قیام کے لیے 72 اکائیوں، 204 بستروں کے حامل لڑکوں کے یو جی ہاسٹل، 334 بستروں کے حامل لڑکیوں کے یو جی ہاسٹل، نرسنگ کالج اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے لیے 4 لیکچر ہالوں سمیت 178 کروڑ روپئے کے بقدر کے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں اور 538 کے ڈبلیو ایچ سولر روف ٹاپ بجلی پلانٹ کو منظوری دے دی گئی ہے

وزیر صحت نے ایمس بلاسپور میں علاقائی وائرل تحقیقی اور تشخیصی تجربہ گاہ کے قیام ؛  اسسٹنٹ پروفیسروں کی 29 اسامیاں  اور مختلف زمرے کی 98 غیر فیکلٹی اسامیاں پیدا کرنے کے لیے حکومت ہند کی منظوری کا اعلان کیا

Posted On: 04 OCT 2024 6:52PM by PIB Delhi

ایمس بلاسپور نے جدید ترین رینل ٹرانسپلانٹ آئی سی یو اور سہولت کو مصروف عمل بنانے کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے ہماچل پردیش کے بلاس پور کے اپنے دورے کے دوران آج اعلیٰ ترین سہولت کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے گردوں کی پیوندکاری کے عمل سے گزرے اولین مریض جس نے حال ہی میں ٹرانسپلانٹ سرجری کروائی تھی اور عطیہ دینے والے سے بات چیت کی، اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا؛ دونوں صحتیاب ہو رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JFKW.jpg

جناب نڈا نے ایمس بلاسپور میں اس کے آپریشنل ہونے کے مختصر عرصے کے اندر ٹرانسپلانٹ خدمات شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ایمس بلاس پور میں گردوں کی پیوندکاری سے متعلق خدمات کا آغاز ادارے کی تاریخ میں ایک قابل ذکر سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ ہماچل پردیش میں ٹرانسپلانٹ خدمات کی دستیابی میں ایک دیرینہ خلا کو پر کرے گا"۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "ریاست میں گردے کی پیوند کاری کی ضرورت مندوں کے لیے زندگی بچانے والی اس تھیراپی کے ساتھ، 2 کروڑ روپئے کی ابتدائی سرکاری امداد منظور کی گئی ہے جس سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی بہت مدد ملے گی جن کے پاس اتنے مہنگے علاج کے لیے وسائل کی کمی ہے۔" مرکزی وزیر صحت نے اس امر کا ذکر کیا کہ یہ سہولت پی ایم جے اے وائی اور ہم کیئر صحتی بیمہ اسکیموں کے تحت بھی دستیاب ہے۔ یہ سہولت مستقبل قریب میں کثیر عضو اور گودے والی ہڈی کی پیوندکاری سے متعلق خدمات کے قیام کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گی۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ ادارہ اعضاء کے عطیہ سے متعلق بیداری میں اضافے کے علاوہ ہر سال 50-100 مریضوں کو مدد فراہم کرے گا۔

اپنے دورے کے دوران جناب نڈا نے ادارے کی مختلف سہولیات کا دورہ کیا اور مریضوں کی دیکھ بھال کی مختلف خدمات کی دستیابی اور ان کے کام کاج کے بارے میں دریافت کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KXGO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033T4I.jpg

مرکزی وزیر صحت نے انسٹی ٹیوٹ کے کام کاج کا جائزہ لینے اور صحت کی دیکھ بھال کے اہم اقدامات کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ جائزہ میٹنگ کے دوران جناب انوراگ ٹھاکر، رکن پارلیمنٹ(لوک سبھا)، جناب جے رام ٹھاکر، سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر، ہماچل پردیش اور ایمس بلاس پور، مرکزی وزارت صحت اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں ادارے کی کامیابیوں، موجودہ پروجیکٹوں اور ہماچل پردیش میں حفظانِ صحت خدمات کو بہتر بنانے کے مستقبل کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047HND.jpg

جائزہ کے دوران، جناب نڈا نے 3 اکتوبر 2017 کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ اس کی بنیاد رکھنے کے بعد سے ایمس بلاسپور کی قابل ذکر ترقی کی تعریف کی۔ مئی 2021 میں ٹیلی میڈیسن خدمات کا کامیاب آغاز، جس کے بعد سے ہماچل پردیش میں 20,000 سے زیادہ مریضوں کی مدد کی گئی ہے۔ او پی ڈی، ریڈیولاجی اور تشخیصی سہولیات محدود گنجائش میں کھولی گئیں۔ ایمس بلاسپور 250 بستروں پر مشتمل مریضوں کی خدمات، ایمرجنسی اور صدمے کی دیکھ بھال کی خدمات اور ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین جیسی جدید تشخیص سے لیس ہے۔ جناب نڈا نے کہا کہ "حفظانِ صحت سہولیات جیسے کارڈیاک کیتھ لیب اور ریڈیو تھیراپی خدمات، جو اس سال کے شروع میں کھولی گئی تھیں، نے ادارے کی عوام کے فائدے کے لیے خصوصی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت کو مضبوط کیا ہے"۔

614 طلباء اب مختلف انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور سپر اسپیشلٹی میڈیکل کورسز،بی ایس سی  (آنرز) (نرسنگ) اور بی ایس سی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں (الائیڈ ہیلتھ سائنسز)، اس سلسلے میں مرکزی وزیر نے ایمس بلاسپور کی طبی تعلیم اور تحقیق کے لیے لگن پر اطمینان کا اظہار کیا۔ توقع کی جاتی ہے کہ 2025 میں پی ایچ ڈی پروگراموں کے آغاز سے طبی تحقیق میں ایمس بلاسپور کے تعلیمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

مرکزی وزیر نے اعلان کیا کہ پاور گرڈ کے زیر اہتمام 25.6 کروڑ روپئے کی لاگت سے 250 بستروں والے نائٹ شیلٹر (وشرام سدن) کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔ جناب نڈا نے ادارے کے لیے 178 کروڑ روپئے کے مختلف بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔ ان میں 72 رہائشی یونٹس، 204 بستروں پر مشتمل یو جی بوائز ہاسٹل، 334 بستروں پر مشتمل یو جی گرلز ہاسٹل، کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے لیے 4 لیکچر ہالز اور 538کے ڈبلیو ایچ  کا سولر روف ٹاپ پاور پلانٹ شامل ہیں۔ انہوں نے 22 کروڑ روپئے کی لاگت سے پی ای ٹی – سی ٹی مشین کی خریداری کا بھی اعلان کیا جس کی تنصیب جاری ہے۔ ہماچل پردیش میں اس سہولت کی دستیابی سے کینسر اور سوزش سے متعلق بیماریوں کے مریضوں کے علاج میں بہتری آئے گی۔

جناب نڈا نے مزید 18 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے ایمس بلاس پور میں علاقائی وی آر ڈی ایل (وائرل ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری) کے قیام کے لیے حکومت ہند کی منظوری کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اعلان کیا کہ تخدیری (16)، فزیکل میڈیسن اور بحالی (3)، ٹراما، ایمرجنسی اور کریٹیکل کیئر (10) کے شعبوں میں اسسٹنٹ پروفیسروں کی 29 آسامیاں  حکومت کی طرف سے پیدا کی گئی ہیں، اس کے علاوہ مختلف زمروں کی 98غیر فیکلٹی اسامیاں بھی حکومت ہند کی جانب سے پیدا کی گئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان آسامیوں کو پُر کرنے سے تجربہ گاہوں کو چوبیس گھنٹے کام کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگے آلات اور جدید ترین مشینوں کا صحیح استعمال کرنے میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں او ٹیز کے کام کاج میں اثرانگیزی پیدا ہوگی۔

جائزہ کے دوران کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایمس بلاسپور نے اپنی ڈرون اور ایمبولینس خدمات کو ضلعی صحت کے وسائل کے ساتھ مربوط کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ دور دراز مقامات سے مریضوں اور طبی نمونوں کی منتقلی میں لگنے والے وقت کو مؤثر طریقے سے کم کیا جاسکے۔ مرکزی وزیر صحت نے حفظانِ صحت میں ڈرون ٹیکنالوجی کے مجوزہ استعمال، ایمبولینس خدمات کے ساتھ اس کے انضمام کی تعریف کی اور مستقبل قریب میں اس کے نفاذ کے لیے تمام تعاون کا یقین دلایا۔

جناب نڈا نے خطہ میں حفظانِ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ایمس بلاسپور کے قیام کے مختصر عرصے میں کی گئی پیشرفت کی ستائش کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہماچل پردیش اور پڑوسی خطوں کے لوگ انسٹی ٹیوٹ کے فعال تعاون سے انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ فراہم کی جانے والی اعلیٰ ترین طبی تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے بے پناہ مستفید ہوتے رہیں گے۔ حکومت بھارت اور ریاستی حکومت کی۔

کینسر کی نگہداشت کی جامع خدمات مکمل طور پر فعال ریڈیو تھیراپی کے محکمے کے ساتھ دستیاب ہیں جو لینیئر ایکسلریٹری بیم تھراپی اور کیموتھراپی پیش کرتی ہیں۔ نیوکلیئر میڈیسن ڈپارٹمنٹ میں گاما کیمرہ اور پی ای ٹی سی ٹی سہولت کی جاری تنصیب سے کینسر کی نگہداشت خدمات کو ملک میں کہیں بھی دستیاب بہترین سطح تک پہنچ جائے گا۔

محترمہ انکیتا مشرا بندیلا، جوائنٹ سکریٹری، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت؛ پروفیسر (ڈاکٹر) رندیپ گولیریا، صدر ایمس بلاسپور؛ پروفیسر (ڈاکٹر) ویر سنگھ نیگی، اگزیکیوٹیو ڈائرکٹر، ایمس بلاسپور؛ فیکلٹی اراکین اور مرکزی وزارت صحت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:891


(Release ID: 2062212) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi