کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

  سکریٹری ریمنڈو اور وزیر گوئل نے 6ویں یو ایس انڈیا کمرشل ڈائیلاگ میٹنگ مدعو کی   

Posted On: 04 OCT 2024 6:49PM by PIB Delhi

امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو اور ہندوستانی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے 3 اکتوبر 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس انڈیا کمرشل ڈائیلاگ (کمرشل ڈائیلاگ) کا 6 واں وزارتی سطح کا اجلاس بلایا۔ سکریٹری اور وزیر موصوف نے   مارچ 2023 میں ہندوستان کے نئی دہلی میں 5ویں وزارتی میٹنگ کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا۔

  • سیمی کنڈکٹر میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ (ایم او یو): سکریٹری اور وزیرموصوف نے لچکدار، محفوظ اور پائیدار سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دونوں فریقوں کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ یو ایس انڈیا کمرشل ڈائیلاگ کے فریم ورک کے تحت سیمی کنڈکٹر سپلائی چین اور انوویشن پارٹنرشپ کے قیام سے متعلق  مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد سے، یو ایس سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن اور انڈیا الیکٹرانکس سیمی کنڈکٹر ایسوسی ایشن نے اپنے پرائیویٹ سیکٹر کی "آمادگی کا جائزہ" مکمل کر لیا ہے جس کا آغاز امریکہ – انڈیا  انیشیٹیو آن کریٹیکل اینڈ ایمرجنگ ٹکنالوجی کے تحت کیا گیا تھا تا کہ قلیل مدتی  صنعتی مواقع کی نشاندہی کی جاسکے اور کمپلی مینٹری سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹمز کےطویل مدتی  اسٹریٹجک ڈیولپمنٹ کی سہولت فراہم کی جاسکے۔  سکریٹری اور وزیرموصوف نے امریکی اور ہندوستانی کمپنیوں کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند کاروباری مواقع، جیسے سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبے اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کے لیے تعاون کو آسان بنانے  اور دونوں ممالک  کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہنر اور افرادی قوت کی ترقی کو فروغ دینے کے خاطر ایم او یو کے تحت کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔
  • انوویشن ہینڈ شیک ایم او یو: سکریٹری اور وزیرموصوف نے نومبر 2023 میں سان فرانسسکو اور مارچ 2024 میں نئی ​​دہلی میں بلائی گئی دو گول میزوں کی کامیابی کا خیرمقدم کیا، جس سے دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو ایک دوسرے کے قریب لایا گیا اور انوویشن کو بڑھانے کے لیے ایم او یو کے تحت اپنے عزائم کو آگے بڑھایا گیا تاکہ یو ایس انڈیا کمرشیئل ڈائیلاگ کے فریم ورک کے تحت انوویشن ہینڈ شیک کے ذریعے  ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھایا جاسکے۔
  • یو ایس انڈیا انرجی انڈسٹری نیٹ ورک (ای آئی این): سکریٹری اور وزیر نے نئی دہلی میں مارچ 2024 میں کلین ای ڈی جی ای اور ماحولیاتی ٹیکنالوجیز بزنس ڈیولپمنٹ مشن کے دوران منعقدہ ای آئی این گول میز پر کئے گئے کام کی تعریف کی۔ تجارتی مشن نے 12 امریکی کمپنیوں کو ہندوستان لانے کا کام کیا تاکہ پائیدار اور محفوظ صاف توانائی کی منڈیوں کو بڑھانے اور ہندوستان میں ماحولیاتی حل کو اپنانے کے عمل میں تیزی لائی جا سکے۔ ای آئی این راؤنڈ ٹیبل کے دوران تبادلہ خیال نے یو ایس انڈیا اسٹریٹجک کلین انرجی شراکت داری (ایس سی ای پی) کے وزارتی اجلاس کو طلب کرنے میں مدد کی جو 16 ستمبر 2024 کو واشنگٹن میں امریکی وزیر برائے توانائی اور ہندوستان کے وزیر پٹرولیم اور قدرتی گیس نے بلائی تھی۔
  • انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک برائے خوشحالی (آئی پی ای ایف): سیکرٹری اور وزیر نے ستمبر میں حالیہ ورچوئل آئی پی ای ایف وزارتی اجلاس میں اعلان کردہ اہم پیش رفت کی بھی ستائش کی، جو  آئی پی ای ایف سپلائی چین معاہدے کے تحت سپلائی چین کی لچک کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر سیمی کنڈکٹرز، کیمیکلز، بیٹریوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہم معدنیات اور ممکنہ طور پر صحت کی دیکھ بھال سے متعلق مصنوعات کے اہم شعبوں میں تعاون کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کیا، جیسا کہ آئی پی ای ایف سپلائی چین کونسل نے اتفاق کیا تھا۔

سکریٹری اور وزیر نے دیگر مشترکہ کوششوں کا بھی جائزہ لیا جوہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک ٹریڈ ڈائیلاگ اور اسٹینڈرڈ اینڈ کنفورمنس کوآپریشن پروگرام (ایس سی سی پی) کے تحت کی گئی ہیں۔ مستقبل پر نگاہ مرکوز کرتے ہوئے  انہوں نے مستقبل کے تعاون کے لیے درج ذیل ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا:

  • کریٹیکل منرلز ایم او یو: سکریٹری اور وزیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ سپلائی چین کی لچک دو طرفہ تجارتی تعلقات کے لیے مشترکہ پالیسی ترجیح ہے۔ 3 اکتوبر 2024 کو، انہوں نے اہم معدنیات کی فراہمی کی چین  کو وسعت دینے اور متنوع بنانے کے لیے ایک نئے مفاہمت نامے پر دستخط کیے، جس کا مقصد اہم معدنیات کے شعبے میں زیادہ لچک کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ممالک کی تکمیلی طاقتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔ فوکس کے ترجیحی شعبوں میں امریکی اور ہندوستانی اہم معدنیات کی تلاش، انہیں نکالنے، پروسیسنگ اور ریفائننگ، ری سائیکلنگ، اور بازیافت کی باہمی فائدہ مند تجارتی ترقی کو آسان بنانے کے لیے آلات، خدمات، پالیسیوں اور بہترین طریقوں کی نشاندہی کرنا شامل ہے۔

 

Image

Image

  • انڈس انوویشن: سکریٹری اور وزیر نے انوویشن ہینڈ شیک ایجنڈا کے تحت خاص طور پر توانائی کی حفاظت، ٹیکنالوجی اور پائیداری میں اختراع کو تیز کرنے کے لیے ایک نئی کوشش کا آغاز کیا۔ دنیا میں #1 اور #3 سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے طور پر، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور ہندوستان کی تکمیلی طاقتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے، امریکی محکمہ تجارت اور ہندوستانی محکمہ برائے فروغ صنعت اور داخلی تجارت، وزارت تجارت اور صنعت، کا ارادہ ہے کہ ا سٹارٹ اپ کمپنیوں، سرمایہ کاروں، اور ٹیکنالوجی کی سوچ رکھنے والے   رہنماؤں کو 2025 میں "انرجی سیکیورٹی، ٹیکنالوجی اور پائیداری کے لیے انڈس انوویشن" کو آگے بڑھانے کے لیے پیش رفت کے حل کی تلاش میں اکٹھے ہونے کی دعوت دیں۔ ٹارگٹڈ پرابلم سیٹ اور دیگر تفصیلات کا اعلان آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا۔
  • خواتین کی ملکیت والے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو سپورٹ کرنا: سکریٹری اور وزیر مواقع کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مارچ 2025 کے اوائل میں یو ایس ڈپارٹمنٹ آف کامرس کی زیر قیادت گلوبل ڈائیورسٹی ایکسپورٹ انیشی ایٹو ٹریڈ مشن انڈیا کے لیے منتظر نظرآئے ۔ تجارتی مشن کا آغاز بنگلورو میں "خواتین کے اقتصادی عروج کے لیے مواقع فراہم کرنے والی برآمدی منڈیوں (ایمپاور) ایشیا بزنس کانفرنس" کے ساتھ ہوگا جس میں نیٹ ورکنگ، رہنمائی اور ڈیجیٹل ہنر مندی کے وسائل فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
  • بنگلورو میں اسٹارٹ اپ اور ایس ایم ای وسائل کی توسیع: سکریٹری اور وزیر نے ہندوستان میں امریکی محکمہ تجارت کی موجودگی کو سات شہروں میں کل تقریباً 70 غیر ملکی تجارتی خدمات کے عملے تک بڑھانے کے منصوبوں کی تعریف کی۔ بنگلورو میں، جہاں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ایک نیا امریکی قونصل خانہ کھولنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، امریکی اور ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز کے لیے ایک ون اسٹاپ وسیلہ کے طور پر کام کرنے اور ایس ایم ای صدور کے لیے دونوں فریقوں کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے ایک نئی پوزیشن بنائی جائے گی۔
  • سفر اور سیاحت: سکریٹری اور وزیر نے تجارتی مکالمے کے تحت ٹریول اینڈ ٹورازم ورکنگ گروپ کی طرف سے قائم کیے گئے ورک پلان کی ستائش کی اور اسے سفر اور سیاحت کے شعبے میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ مشترکہ سرگرمیوں جیسے کہ ورکنگ گروپ میٹنگز، بزنس میچ میکنگ ایونٹس، ڈیٹا ایکسچینج اور آؤٹ ریچ پروگراموں کے سلسلے کے ذریعے، دونوں ممالک دو طرفہ سفر کو فروغ دینے اور صنعتی ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
  • حفظان صحت: سکریٹری اور وزیر نے سپلائی چین نیٹ ورکس کو حل کرنے کے لیے اپنی متعلقہ حکومت کے اقدامات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات کے تبادلے کی ضرورت کو تسلیم کیا اور اس میں مشترکہ دلچسپی کا اظہار کیا جو گھریلو فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو تقویت دیتے ہیں۔

سکریٹری اور وزیر نے مشترکہ اقتصادی ترجیحات پر رفتار کو برقرار رکھنے میں تجارتی مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تجارتی مکالمے کے فریم ورک کے تحت دیگر شعبوں میں جاری کام کو جاری رکھنے کے علاوہ، سپلائی چین کی لچک کو بہتر بنانے اور فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی اور تجارت کے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں باہمی اعتماد اور بھروسے کی بنیاد پر تعاون کی تلاش میں مشترکہ دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے 2025 میں دونوں اطراف کے سینئر سرکاری افسران کی سربراہی میں ایک وسط سال جائزہ میٹنگ بلانے کے اپنے ارادے کی تصدیق کی۔ وسط سال  جائزہ ہر فریق کو تجارتی مکالمے کے تحت نشاندہی کی گئی مندرجہ بالا ترجیحات کو آگے بڑھانے کی سہولت فراہم کرے گا۔

آخر میں، سکریٹری اور وزیر نے 2 اکتوبر 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس-انڈیا سی ای او فورم کے دوبارہ انعقاد کا خیرمقدم کیا۔ یہ سفارشات ایسے پالیسی فیصلوں کی رہنمائی کرتی ہیں جو دو طرفہ تجارتی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط کرتی ہیں، اقتصادی ترقی اور جدت کو آگے بڑھاتی ہیں اور ایک لچکدار دو طرفہ شراکت داری کو فروغ دیتی ہیں۔

************

ش ح ۔م م   ۔  م  ص

 (U:893  )



(Release ID: 2062202) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil