وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

این سی سی کی کوہ پیمائی مہم کی ٹیم نے ماؤنٹ ابی گامن (7,355) کی چڑھائی مکمل کی


یہ مہم سال 2025 میں ماؤنٹ ایورسٹ پر این سی سی کے آنے والے مشن کے لیے ایک اہم تیاری کے مرحلے کے طور پر کام کرے گی

Posted On: 04 OCT 2024 7:35PM by PIB Delhi

این سی سی کی کوہ پیمائی مہم کی ٹیم کا ماؤنٹ ابی گامن پر کوہ پیمائی کی چیلنجنگ اور فاتحانہ مہم کے بعد 04 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں نیشنل کیڈٹ کور کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ نے خیرمقدم کیا۔ اس چوٹی کو سر کرنے کی مہم، جو گڑھوال ہمالیہ میں 7,355 میٹر کی بلندی پر واقع ہے، سال 2025 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو فتح کرنے کے این سی سی کے آنے والے مشن کے لیے ایک اہم تیاری کے مرحلے کے طور پر کام کرے گی۔

ملک بھر کے مختلف این سی سی ڈائریکٹوریٹ سے 34 کیڈٹ، چھ افسران اور 20 مستقل انسٹرکٹرز سٹاف پر مشتمل ٹیم نے اس چیلنجنگ مہم میں حصہ لیا۔ ٹیم کو 4 سے 5 فٹ تازہ برف کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود ٹیم نے شاندار ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے تقریباً 7000 میٹر کی قابل ستائش اونچائی حاصل کی۔

28 ستمبر 2024 کو دہرادون میں اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرومیت سنگھ نے ماؤنٹ ابی گامن تک این سی سی بوائز اور گرلز کوہ پیمائی مہم ٹیم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔

اس مہم نے اپنے کیڈٹس میں مہم جوئی، قیادت اور ملک کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے این سی سی کی لگن کو اجاگر کیا۔ ہیڈکوارٹر ڈی جی این سی سی نوجوانوں کی ترقی میں سب سے آگے رہا ہے اور کیڈٹس کو ایڈونچر سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ 1970 کے بعد سے این سی سی کیڈٹس کی 88ویں کوہ پیمائی مہم تھی۔

************

ش ح۔ ف ش ع

U: 899


(Release ID: 2062199) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi