وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

 وزارت تعلیم  نے اتر پردیش میں  این ایم ایم ایس ایس سے متعلق ورک شاپس کا انعقاد کیا

Posted On: 04 OCT 2024 4:40PM by PIB Delhi

 وزارت تعلیم کے  اسکولی تعلیم و خواندگی کے محکمے (ڈی او ایس ای ایل) نے قومی وسائل اور  میرٹ اسکالرشپ اسکیم کے تحت (این ایم ایم ایس ایس ) کے تحت اتر پردیش کے ضلع پریاگراج اور وارانسی کے انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسرز(آئی این اوز) اور اداروں کے سربراہان( ایچ او آئیز) کے لیے ایک ورکشاپ/تربیتی اجلاس  کا انعقاد کیا۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ میں ریاستی سطح پر ضلع نوڈل آفیسرز(ڈی این اوز) کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد نیشنل اسکالرشپ پورٹل(این ایس پی ) پر درخواست اور تصدیقی عمل کو مکمل کرنے میں سہولت فراہم کرنا تھا، جس کا آغاز پروجیکٹ سال 2024-25 کے لیے 30.06.2024 سے  کام کرنا شروع کیا۔

قومی وسائل اور  میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس ) کے انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسرز(آئی این اوز)  ، پریاگراج کے لیے ضلعی سطح کی ورکشاپ 10 ستمبر 2024 کو بیورو آف سائیکالوجی، پریاگراج میں منعقد کی گئی، جس کی صدارت محترمہ ہیمامالنی ایس کے دیپک، انڈر سیکریٹری، ڈی او ایس ای ایل نے کی۔ این ایم ایم ایس ایس کی ریاستی نوڈل آفیسر، محترمہ اوشا چندرا، ڈائریکٹر، بیورو آف سائیکالوجی، حکومت اتر پردیش، اور این ایم ایم ایس ایس کے ضلعی نوڈل آفیسر (پریاگراج) نے ورکشاپ میں بذات خود شرکت کی۔ ضلع کے آئی این اوز نے اس اجلاس میں ورچوئل وسیلے سے حصہ لیا۔

یہ ورکشاپ، جو ایک رہنمائی سیشن تھا، 2024-25 کے لیے نئی اور تجدید شدہ این ایم ایم ایس ایس درخواستوں کی صورتحال کا جائزہ لینے، این ایس پی پر رجسٹریشن اور تصدیقی عمل کو تیز کرنے، اور رجسٹریشن کے دوران پیش آنے والے تکنیکی سوالات کو حل کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ ضلع سطح کی ایک اور ورکشاپ آئی این اوز کے ساتھ 12 ستمبر 2024 کو گورنمنٹ کوئنز انٹر کالج، لہورا بیر، وارانسی میں منعقد کی گئی۔ اس ورکشاپ میں اسکولوں کے ضلع انسپیکٹروں ریاستی نوڈلافسروں،ڈی این او وارانسی، اور 137 آئی این اوز نے شرکت کی۔

وزارت نے 20 ستمبر 2024 کو لکھنؤ میں قومی وسائل اور  میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس )  کے ضلع نوڈل آفیسرز (ڈی این اوز) کے ساتھ ایک ریاستی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس کی صدارت ڈی او ایس ای ایل کی ڈپٹی سکریٹری محترمہ سری کالا پی وینوگوپال، نے کی۔ شری شیلش کمار، جوائنٹ ڈائریکٹر،این ایس پی ،( این آئی سی) اور اتر پردیش کے ڈی این اوز نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ اس کا مقصد پورٹل پر رجسٹریشن اور تصدیقی عمل کو تیز کرنا اور حکام کو این ایس پی پر بآسانی کام کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔ اتر پردیش میں این ایم ایم ایس ایس کے تحت 15143 اسکالرشپ کا کوٹہ ہے۔

این ایم ایم ایس ایس ، محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی(ڈی او ایس ای ایل ) کی ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ہے جو نیشنل اسکالرشپ پورٹل(این ایس پی) پر دستیاب ہے، جو طلباء کو دی جانے والی اسکالرشپ اسکیموں کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم ہے۔ این ایم ایم ایس ایس کے تحت اسکالرشپ منتخب طلباء کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست ڈی بی ٹی (ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر) کے ذریعے منتقل کئے جاتے ہیں۔

******

ش ح۔ ش ب  ۔ س ع س

U-NO.873


(Release ID: 2062064) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Tamil