پنچایتی راج کی وزارت
دیہی بھارت میں بزرگوں کے احترام، برادریوں کو بااختیار بنانے اور مستقبل کی ترقی کو سمت عطا کرنے کے لئے گاندھی جینتی پر خصوصی گرام سبھا
عوام کی شمولیت کے ذریعے گرام سوراج حاصل کرنے کے مہاتما گاندھی کے وژن پر عمل درآمد
خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں کے ساتھ مجموعی ترقی کے لیے سب کی شمولیت پر مبنی حکمرانی
دو اکتوبر، 2024 کو، ہندوستان ایک اہم موقع کا مشاہدہ کرے گا کیونکہ 750 گرام پنچایتیں خصوصی گرام سبھا کے ذریعے گاندھی جینتی منانے کے لیے یکجا ہوں گی، جو کہ مقامی طرز حکمرانی میں ایک تبدیلی کا سنگ میل ہے اور ہندوستان کی جمہوریت کے 75 سال کے دوران ترقی اور شرکت کے اجتماعی سفر کا جشن منا رہی ہے
Posted On:
01 OCT 2024 8:47PM by PIB Delhi
ہماری جمہوریت کا 75 واں سال، کئی لحاظ سے، ملک کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ 2 اکتوبر، 2024 کو پنچایتی راج کی وزارت گاندھی جینتی اور جمہوریہ ہند کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 750 گرام پنچایتوں میں خصوصی گرام سبھا کا اہتمام کرے گی۔ اس سال کی گرام سبھا خاص اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ وہ ان بزرگ شہریوں کا احترام کرتی ہیں جنہوں نے آزادی کے بعد سے ہندوستان کے سفر میں زندگی گزاری ہے اور انہیں اپنے گاؤں اور گرام پنچایتوں (جی پی) کی ترقی کے بارے میں اپنے تاثرات بانٹنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتی ہیں۔
یہ بزرگ اپنے گاؤں کے ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے سنگ میلوں کو بیان کریں گےاور نوجوان نسلوں کی اس بات کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ باقی رہ جانے والے کام کو اجاگر کرتے ہوئے کی گئی پیش رفت کی تعریف کریں۔ ان بزرگوں کے ذریعے مشترک کئے گے تاثرات مستقبل کے گرام پنچایت ترقیاتی پروجیکٹوں (جی پی ڈی پی) کی تشکیل میں بھی مدد کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ماضی کے ادھورے خواب مستقبل کے منصوبوں کی راہ ہموار کریں۔
سب کی شمولیت اس پہل کا سب سے اہم پہلو ہے۔ خواتین کے اجتماعات، نوجوان رہنما، اور فرنٹ لائن ورکرز (ایف ایل ڈبلیو) بات چیت اور فیصلہ سازی کے عمل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ گروپس صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، صفائی ستھرائی اور روزگار جیسے مسائل پر قابل قدر نقطہ نظر میں تعاون کریں گے، جن کا مقصد مقامی حکمرانی کو مضبوط بنانا ہے۔
خصوصی گرام سبھا بھی جن یوجنا ابھیان (عوام کی منصوبہ بندی مہم) کا حصہ ہیں، جو جی پی ڈی پی کی تیاری اور نفاذ کو تقویت دینے کی کوشش کرتی ہے۔ بات چیت میں مجموعی اور جامع دیہی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے، خاص طور پر صحت، تعلیم، صفائی ستھرائی اور روزگار پیدا کرنے جیسے شعبوں میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ٹرانسفارم رورل انڈیا فاؤنڈیشن (ٹی آر آئی ایف)، پیرامل فاؤنڈیشن اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج (این آئی آر ڈی اینڈ پی آر) ینگ فیلوز سے مزید تعاون حاصل ہوگا، جو عمل درآمد کو آسان بنانے میں مدد کریں گے۔ یہ نوجوان رہنما اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ بات چیت بلا رکاوٹ چل سکے اور خاص طور پر مقامی ضروریات کو مستقبل کے ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی خاطر کمیونٹی بامعنی بات چیت میں شامل ہو۔
اس تاریخی تقریب کے ایک حصے کے طور پر درخت لگائے جائیں گے، جو‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ پہل کا حصہ ہے۔ پائیداری پر زور دیتے ہوئے یہ پہل جمہوریت کے 75 سال کی یاد منائی جاتی ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت ہر شہری کو اپنی مقامی گرام سبھا میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دیتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان کی آواز دیہی ہندوستان کے مستقبل کو تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کرسکے۔
یہ خصوصی گرام سبھا صرف ماضی پر غور کرنے کا ایک لمحہ نہیں ہے بلکہ مستقبل کی رہنمائی کا موقع ہے۔ بزرگوں کی دانشمندی کا احترام کرتے ہوئے اور خواتین اور نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دینے سے یہ اجتماعات زمینی سطح پر جمہوریت اور حکمرانی کی جڑیں مضبوط کریں گے۔ پنچایتی راج کی وزارت تمام شہریوں کو اس تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے، کیونکہ ملک مہاتما گاندھی کے گرام سوراج کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت گامزن ہے۔
جن یوجنا ابھیان کے ساتھ منسلک خصوصی گرام سبھا، بزرگوں، خواتین، نوجوانوں اور صف اول کے کارکنوں کی شمولیت کے ساتھ مستقبل کے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں (جی پی ڈی پی) کو تشکیل دیتے ہوئے ماضی کے ترقیاتی سنگ میل کا جشن منائیں گی۔ تبادلہ خیال میں صحت، تعلیم، صفائی ستھرائی اور روزگار میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) پر توجہ دی جائے گی۔ کلیدی سرگرمیوں میں آئین کی تمہید کا اجتماعی مطالعہ، صفائی ستھرائی اور تندرستی کے عزائم، درخت لگانا اور مختلف سطحوں سے تعاون شامل ہیں۔ ان اجتماعات کا مقصد خود حکمرانی کو فروغ دینا، گرام سوراج کے مہاتما گاندھی کے وژن کا احترام کرتے ہوئے کمیونٹی کی شمولیت والی پائیدار دیہی ترقی کو تقویت دینا ہے۔
سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر اور 2 اکتوبر 2024 کو عوامی منصوبہ مہم 25-2024 کے آغاز کے موقع پر، پنچایتی راج کی وزارت نے ہندوستان بھر کی تمام گرام پنچایتوں سے خصوصی گرام سبھا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل بھی کی ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت نے ان اہم سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ہے جو دیہی برادریوں کے مستقبل کو تشکیل دیں گی۔ ان میں باقی گاؤوں میں جل جیون مشن کے نفاذ کو ترجیح دیتے ہوئے پانی کے موجودہ ذرائع کی پائیداری کے لیے منصوبہ بندی اور ہر گھر جل سے تصدیق شدہ گاؤوں میں اثاثوں کی جیو ٹیگنگ، پانی کے ذرائع کی حفاظت کے لیے سینیٹری سروے کرنا، ہر گھر جل سرٹی فکیشن کے لیے قراردادیں پاس کرنے کے انتظامات، پانی کے معیار کی جانچ کے لیے آگاہی مہم کا انعقاد شامل ہے۔
گرام سبھا کے دوران ان اقدامات کے لیے اجتماعی عزائم سے گرام پنچایتوں کی مجموعی ترقی اور صاف ستھرے، صحت مند اور زیادہ خوشحال گرامین بھارت کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کی تکمیل میں نمایاں طور پر تعاون حاصل ہوگا۔ پنچایتی راج کی وزارت 2 اکتوبر کی خصوصی گرام سبھا کو شاندار طریقے سے کامیاب بنانے کے لئے پنچایتی راج اداروں کی پرجوش شرکت اور قیادت پر اعتماد کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ع خ۔ن م۔
U- 866
(Release ID: 2062035)
Visitor Counter : 28