کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ایم سی اے نے مالی سال 2025-2024 کے دوران مضبوط ڈائریکٹر کے وائی سی فائلنگ کا مشاہدہ کیا


مالی سال 2025-2024 کے دوران ستمبر 2024 تک کی فائلنگ پورے مالی سال 2024-2023 کے دوران 22.02 لاکھ فارموں کی فائلنگ سے تجاوز کر گئی

Posted On: 01 OCT 2024 10:05PM by PIB Delhi

ایم سی اے نے مالی سال 2025-2024 کے دوران مضبوط ڈائریکٹر کے وائی سی  فائلنگ کا مشاہدہ کیا۔ یکم  اپریل 2024 سے 30 ستمبر 2024 کے دوران، 01.04.2023 سے 30.09.2023 کی مدت کے دوران دائر کیے گئے 20.54 لاکھ فارموں کے مقابلے 22.98 لاکھ کے وائی سی  ڈی آئی آر-3  فارم داخل کیے گئے ہیں۔ مالی سال 2025-2024  کے دوران ستمبر 2024 تک کی فائلنگ پورے مالی سال 2024-2023 کے دوران 22.02 لاکھ فارموں کی فائلنگ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایم سی اے، ایم سی اے-21 پورٹل پر اسٹیک ہولڈرز کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہا ہے اور کاروبار کرنے میں آسانی اورگذر بسر میں  آسانی کے لیے فعال اقدامات کر رہا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کو موثر طریقے سے نمٹانے اور ضرور پڑنے پرنظامی حل تجویز کرنے اور ایم سی اے 21 پورٹل پر عمل درآمد  میں  اسٹیک ہولڈرز کو بہتر طور پر رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

کمپنیز (ڈائریکٹرز کی تقرری اور اہلیت)ضوابط  2014 کے ضابطہ 12 اے کی دفعات کے مطابق ہر وہ فرد جس کے پاس ایک مالی سال میں 31 مارچ کو ڈائریکٹر شناختی نمبر ہے اسے اگلے ہی برس 30 ستمبر کو یا اس سے پہلے ڈی آئی آر-3کے وائی سی  فارم جمع کرانا ہوگا۔ اس کے علاوہ   اگر ایک فرد جس نے پہلے ہی کسی پچھلے مالی سال کے سلسلے میں ڈی آئی آر-3 کے وائی سی  جمع کرایا ہے، کسی بھی اگلے مالی سال کے سلسلے میں ڈی آئی آر- 3  کے وائی سی  ویب جمع کرائے تو اسے مذکورہ مالیاتی سال کے لیے اس ضابطے  کی دفعات کی تعمیل سمجھا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح ۔رض

U-848

                          



(Release ID: 2061919) Visitor Counter : 5


Read this release in: English