امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک اور صارفین کے امور کی وزیر مملکت نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ شجرکاری مہم میں حصہ لیا

Posted On: 01 OCT 2024 7:12PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزارت کی مرکزی وزیر مملکت، محترمہ نیمو بین جینتی بھائی بمبھانیا نے آج یہاں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے مایاپوری ڈپو کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران، انہوں نے‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے ایک حصے کے طور پر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ یہ مہم عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے 5 جون 2024 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شروع کی تھی۔ یہ اقدام کرہ ارض کے تحفظ کو فروغ دیتے ہوئے ماؤں کے احترام کے لیے ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DYXN.jpg

 

محترمہ وزیر نے پیپل کا پودا لگایا اور گوداموں کے اندر ماحول دوست ماحولیات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ سرسبزمقامات میں اضافہ کیا جاسکے اور ماحولیاتی پائیداریت میں مدد کی جاسکے۔ انہوں نے ایف سی آئی کے ملازمین  کی خوراک کے تحفظ کے لیے ان کی لگن اور ملک گیر شجرکاری کی اس کوشش میں ان کی فعال شرکت کی ستائش کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VZPG.jpg

 

محترمہ بمبھانیہ نے ہر کسی کو مہم میں شامل ہونے اور پودا  لگانے کے اپنے تجربات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ترغیب دی، اور ان پر زور دیا کہ وہ اسے ایک وسیع تر تحریک میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔ انہوں نے اپنی بات کا اختتام ان اقدامات میں ان کی شاندار قیادت کے لیے وزیر اعظم مودی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کیا۔

 

*************

(ش ح ۔ع ح۔ج ا(

U.No 853


(Release ID: 2061915) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi