سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

معمر افراد کا عالمی دن منایا گیا

Posted On: 01 OCT 2024 7:30PM by PIB Delhi

14 دسمبر 1990 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یکم اکتوبر کو معمر افراد کا عالمی دن قرار دیا۔ معمر افراد کا عالمی دن پہلی بار یکم اکتوبر 1991 کو منایا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کے نصف ممالک میں اوسط متوقع عمر 75 سال سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ 1950 کے مقابلے میں 25 سال زیادہ ہے، 2030 تک، دنیا بھر میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد نوجوانوں سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، ترقی پذیر ممالک میں اس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس دن کو منانا ،ہمارے بزرگ شہریوں کی شراکت، حکمت، وقار اور ضروریات کو تسلیم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو دوبارہ وقف کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے ساتھ مل کرماہ اکتوبر 2024 کے پورے مہینے کے لیے بہت سی سرگرمیاں تجویز کر رہا ہے تاکہ طالب علموں میں کم عمری سے ہی بزرگ شہریوں کے تئیں احترام اور شکرگزاری کی اقدار کو فروغ دینے میں مدد ملے۔ یہ اقدامات نوجوانوں میں بزرگ شہریوں کے احترام اور دیکھ بھال کو فروغ دیں گے۔ یہ بین نسلی بندھن اور ہمدردی کا باعث بنے گا۔ اس سلسلے میں، مندرجہ ذیل کلیدی اقدامات کرنے کی تجویز ہے یعنی:

  • تعلیمی ادارے نسلوں کو جوڑنے کے لیے کہانی سنانے اور گیمز جیسی سرگرمیوں کے ساتھ سالانہ دادا دادی کے دن کی میزبانی کر سکتے ہیں۔ وہ طالب علموں، اساتذہ اور عملے کے لیے عہد لینے کی تقاریب بھی منعقد کر سکتے ہیں تاکہ بزرگ شہریوں کے لیے احترام کا عہد کیا جا سکے،یہ عہد ایک یاد دہانی کے طور پر اداروں میں نمایاں طور پر دکھائے جاتے ہیں۔
  • صبح کی اسمبلیوں یا لسانی کلاسوں کے حصے کے طور پر، طلباء کو نظمیں یا شلوک سنانے کی ترغیب دی جا سکتی ہے جو بزرگوں کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ یہ ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، جو طلبہ کے ساتھ گہرائی سے گونجتے ہیں۔
  • تعلیمی ادارے باقاعدہ سیشنز متعارف کروا سکتے ہیں جہاں طلباء اور کمیونٹی کے بزرگ شہری مختلف سرگرمیوں کے ذریعے بات چیت کرتے ہیں، جیسے کہانیاں  مشترک کرنا، تاریخ پر گفتگو کرنا،یا روایتی دستکاری کے بارے میں سیکھنا۔ اس سے طلباء کو بزرگ شہریوں کے تجربات اور علم کے لیے قدردانی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
  • طلباء کو بزرگ شہریوں کے ساتھ کمیونٹی سروس میں مشغول ہونے کی ترغیب دینا نسل در نسل یکجہتی، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دیتا ہے۔ تعلیمی ادارے مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر رہنمائی کے پروگرام تشکیل دے سکتے ہیں جہاں بزرگ طلباء کو فن، ثقافت اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں رہنمائی کرتے ہیں۔ یہ اقدام طلباء کو قیمتی بصیرت فراہم کرکے اور بزرگوں کو مقصد اور تعلق فراہم کرکے دونوں نسلوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

یکم اکتوبر2024 سے شروع ہونے والے معمر افراد کے عالمی دن کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی تقریبات کے لیے، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں کے لیے دیکھ بھال اور فکر کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے مندرجہ بالا اقدامات کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترک کیا گیا ہے۔ بزرگ شہریوں کو درپیش مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی کو شامل کرناہے۔

 

*******

ش ح ۔  ش  ت  ۔م ش

U. No.852

 



(Release ID: 2061904) Visitor Counter : 8


Read this release in: English