وزارات ثقافت
وزارت ثقافت خصوصی سوچھتا مہم 4.0 انجام دے رہی ہے
Posted On:
03 OCT 2024 8:28PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت ،وزارت اور اس سے منسلک، ماتحت اور ملک بھر کے خود مختار اداروں کے اندر خصوصی سوچھتا مہم 4.0 انجام دے رہی ہے۔ یہ مہم 16 سے 30 ستمبر 2024 تک ایک تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی ۔ دریں اثنا مہم کی مدت کے دوران کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے اہداف مقرر کیے گئے ۔ مہم کے نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2024 سے شروع ہوا ہے اور یہ 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گا۔ مہم کے دوران سرکاری دفاتر میں زیرالتوا معاملوں میں کمی، سوچھتا اور جگہ کو خالی کرنے کے انتظام سے متعلق امورکو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
خصوصی مہم کی تیاری کے مرحلے کے دوران، وزارت نے اپنے اداروں کے ساتھ صفائی ستھرائی کے لیے ملک بھر میں 529 مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت نے 101 ایم پی حوالہ جات ،45 پارلیمانی یقین دہانیوں، 22 پی ایم او حوالہ جات، 13 ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات اور 220 عوامی شکایات، نمٹانے اور ازالے کے لیے 436 پی جی اپیلوں کی نشان دہی کی ہیں۔ اس کے علاوہ 12,668 دفتری فائلیں اور 3,261 ای فائلوں کی جائزہ کے بھی نشان دہی کی ہے۔ وزارت اور اس کے اداروں میں کوڑا کباڑ کو ٹھکانے لگانے کی تاریخ 14 اکتوبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔
ہر سال 'سوچھتا ہی سیوا' (ایس ایچ ایس) کی سرگرمیوں کا پندرہ روزہ جشن ،رضاکارانہ اور سرکاری اور عوامی اجتماعی عمل کو تقویت دینے کے لیے منایا جاتا ہے تاکہ وچھتا کے ذریعے دفاتر اور سوسائٹی میں مثبت اثر ڈالا جا سکے۔ اس سال بھی وزارت ثقافت اور اس کے مختلف اداروں نے نے واکا تھون، ویسٹ ٹو آرٹ ورکشاپس، لیکچرز، بڑے پیمانے پر صفائی مہمات، ہیلتھ کیمپس، نکڑ ناٹک، مقابلے، صفائی کٹس کی تقسیم وغیرہ جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔
نئی دہلی میں سائنس میوزیم کے قومی کونسل میں ویسٹ ٹو آرٹ ورکشاپ کا انعقادکیا گیا
نئی دہلی کے شاستری بھون کے احاطوں میں نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا گیا
2 اکتوبر 2024 کو سوچھ بھارت دیوس کی تقریب کے موقع پروزارت ثقافت ،آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے دہلی کے پرانا قلعہ میں میں ایک شرمدان اور ایک پیڑ ماں کے نام مہم کا اہتمام کیا۔
اس مہم کے دوران سیکڑوں عہدیداروں نے شرمدان کے لیے شرکت کی اور پرانہ قلعہ کے عقبی حصے کی اچھی طرح صفائی کی۔ اس کے بعد ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے تحت شجرکاری مہم بھی انجام دی گئی ۔ مزید برآں، ورکشاپ کے دوران وزارت کے افسران اور طلباء کے ذریعے فضلے سے تیار کردہ آرٹس کو مذکورہ مقام پر عوامی بیداری کے لیے نمائش کی خاطر رکھا گیا۔ صفائی کے کارکنوں کو حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے لیے سینیٹائزر، صابن، فرسٹ ایڈ کٹ، دستانے اور ماسک وغیرہ پر مشتمل صفائی ستھرائی سے متعلق کٹس تقسیم کی گئیں۔
انتھروپولوجیکل سروے آف انڈیا، وزارت ثقافت ، حکومت ہند، ذیلی علاقائی مرکز، جگدل پور نے 2 اکتوبر 2024 کو چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کے اڈکوڈا گرام پنچایت کے اڈکڈا گاؤں میں سوچھ بھارت سے متعلق خصوصی مہم 4.0 انجام دی ۔ اس سال خصوصی مہم 4.0 کا اہتمام چھتیس گڑھ ریاست کے اڈکوڈا گاؤں کے راک آرٹ سائٹ پر کیا گیا تھا جہاں مہم کا مرکز گاؤں کے نوجوانوں، بزرگوں، لیڈروں، کالج کے طلباء اور سیاحوں میں بیداری کے ذریعے چھتیس گڑھ کے قدیم راک آرٹ کے ورثے کے مقامات کو محفوظ کرنا تھا۔
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے زیر اہتمام ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پریومیہ صفائی سے متعلق پیش رفت کی پیشرفت کی نگرانی کی جائے گی اور اسے اپ لوڈ کیا جائے گا۔ تمام منسلک، ماتحت اور خود مختارادارے اس مہم میں پورے جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں تاکہ اس مدت کے لیے وزارت کےذریعے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔
*************
(ش ح ۔ع ح۔ج ا(
U.No 839
(Release ID: 2061851)
Visitor Counter : 33