وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ایم ایس ایس کے تحت 2024-25 ء کے لیے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر درخواستیں (تازہ اور تجدید) جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 03 OCT 2024 8:05PM by PIB Delhi

سال 25-2024 ء کے لیے نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس ) کے لیے نیشنل اسکالر شپ پورٹل (این ایس پی ) پر منتخب ہونہار طلباء کے ذریعے  درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ، 2024 ء  تک بڑھا دی گئی ہے۔ این ایس پی  پورٹل 30 جون  ، 2024 ء سے طلباء کے ذریعہ درخواستیں جمع کرنے کے لئے کھلا ہے۔ اس پروجیکٹ کے  سال  25-2024 ء   کے لیے ، منتخب طلباء سب سے پہلے  این ایس پی  پر ایک بار رجسٹریشن (او ٹی آر ) کریں ، جس کے بعد  وہ   اس اسکالرشپ اسکیم کے لیے درخواست دیں  ، جسے انہوں نے منتخب کیا ہے۔ این ایس پی  پر رجسٹریشن کے لیے اکثر پوچھے گئے سوالات کی تفصیلات https://scholarships.gov.in/studentFAQs پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، وزارت تعلیم کے ذریعے نافذ کردہ  ’نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم ‘ کے ذریعے، معاشی طور پر کمزور طبقوں کے ہونہار طلباء کو  ایلیمنٹری  سطح یعنی  درجۂ ہشتم کے بعد ڈراپ آؤٹ کو روکنے کے لیے وظائف دیے جاتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی اسکولی تعلیم کو ہائر سیکنڈری سطح تک یعنی بارہویں جماعت تک مکمل کریں۔

یہ اسکیم کلاس IX کے طلباء  کے لیے ہر سال ایک لاکھ تازہ اسکالرشپ فراہم کرتی ہے  ، جو ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ منعقد اسکالرشپ کے لیے کوالیفائنگ امتحان پاس کرتے ہیں۔ طالب علم کی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر کلاس X سے XII تک رینیوایبل موڈ  کے ذریعے اسکالرشپ کو جاری رکھا جاتا ہے۔ یہ اسکیم صرف ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ اور مقامی اداروں کے اسکولوں میں پڑھنے والے طلباء  کے لیے نافذ ہے اور اسکالرشپ کی رقم 12000 سالانہ فی طالب علم ہے ۔

این ایم ایم ایس ایس کو نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی )  ، جو کہ حکومت ہند کی طرف سے طلباء کے مابین تقسیم کی جانے والی اسکالرشپ اسکیموں کے لیے وَن  اسٹاپ پلیٹ فارم ہے ، کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے  ۔  یکم اکتوبر ، 2024 ء  تک، درخواست دہندگان کی طرف سے 81443 تازہ اور 152617 تجدید کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ این ایم ایم ایس ایس وظائف ڈی بی ٹی  موڈ کے بعد پبلک فائنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس ) کے ذریعے الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے منتخب طلباء کے بینک کھاتوں میں براہ راست تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے پیرامیٹرز میں یہ بات شامل ہے کہ والدین کی آمدنی سالانہ 3.50 لاکھ روپے سے زیادہ  نہ ہو  ۔   اس کے علاوہ ، اسکالرشپ کے  لیے سلیکشن ٹیسٹ میں شرکت کے لیے کلاس VII کے امتحان میں کم از کم 55فی صد  نمبر یا اس کے مساوی گریڈ (ایس سی / ایس ٹی  طلباء کے لیے 5فی صد  کی نرمی) درکار ہیں ۔

این ایس پی  پورٹل پر، منتخب طلباء کی اسکالرشپ درخواست کی تصدیق کے دو درجے ہیں، لیول-1 (ایل 1) کی تصدیق انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر (آئی این او ) اور لیول-2 (ایل 2) ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (ڈی این او ) کے پاس ہے۔  آئی این او  لیول (ایل 1) کی تصدیق کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ، 2024 ء  ہے اور ڈی این او  لیول (ایل 2) کی تصدیق کی آخری تاریخ 15 نومبر ، 2024 ء  ہے۔

……………

( ش ح  ۔ م م    ۔ ع ا  )

U.No. 831


(Release ID: 2061817) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi