پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

پارلیمانی امور کی وزارت کی طرف سے سوچھتا ہی سیوا، 2024 مہم کامیابی کے ساتھ چلائی گئی

Posted On: 03 OCT 2024 7:41PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت کی طرف سے 14 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک پندرہ روزہ سوچھتا ہی سیوا، 2024 منایا گیا جس کا تھیم ’سوبھاؤ سوچھتا- سنسکار سوچھتا‘ تھا۔

سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2024 کے آغاز کے موقع پر، 17.09.2024 کو پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب امنگ نرولا نے ایک تقریب میں سوچھتا کا عہد دلایا جس میں ڈاکٹر ستیہ پرکاش، ایڈیشنل سکریٹری اور وزارت کے دیگر افسران/اہلکار موجود تھے۔

 

سووچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے دوران، وزارت میں مختلف سرگرمیوں جیسے ”سوچھتا بھاگیداری“ کے ذریعے ”شرمدان“ (سب کی شرکت کے ساتھ صفائی مہم)/ جائزہ/ریکارڈنگ/فزیکل فائلوں کو نکالنے وغیرہ کا انعقاد کیا گیا۔

جناب امنگ نرولا، سکریٹری اور ڈاکٹر ستیہ پرکاش، ایڈیشنل سکریٹری، پارلیمانی امور کی وزارت نے کیرالہ ایجوکیشن سوسائٹی سینئر سیکنڈری اسکول، آر کے پورم، نئی دہلی میں اور اس کے آس پاس بڑے پیمانے پر صفائی مہم کی قیادت کی۔ پارلیمانی امور کی وزارت کے افسران/ اہلکاروں نے سکول کے بچوں کے ساتھ سوچھتا کے مقصد کے لیے شرمدان میں حصہ لیا۔

 

 

 

مہم کے سلسلے میں، اسی اسکول میں ایک پیڑ ماں کے نام ابھیان کے تحت ایک درخت لگانے کی مہم چلائی گئی، جس کی قیادت ایم او پی اے کے سکریٹری جناب امنگ نرولا اور ایم او پی اے کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے کی۔

 

 

یہ تقریب عوام کی بھلائی کی خدمت کے اپنے بڑے مشن کے حصے کے طور پر صفائی اور ماحولیاتی ذمے داری کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت کی جاری کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ درخت ہمارے ماحول کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صاف ہوا فراہم کرکے وہ ہمیں صحت مند بناتے ہیں۔

وزارت صفائی کی سرگرمیوں کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر باقاعدگی سے پیغامات پوسٹ کرتی رہی۔

 

 

سکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری نے ایس ایچ ایس مہم کی پیشرفت کو یقینی بنانے کے لیے صفائی وغیرہ کی صورتحال کو جانچنے کے لیے وزارت میں معائنہ کیا۔

 

سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور نے ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سال بھر اس رفتار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب مہم چلائی گئی اور ملازمین کی پرجوش شرکت صاف ستھرے اور صحت مند ہندوستان کے لیے وزارت کی انتھک وابستگی کو تقویت دیتی ہے۔

 

**********

ش ح۔ ف ش ع

U: 816



(Release ID: 2061677) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi