زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 4.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران زراعت اور کسانوں کی بہبودکی محکمہ  کی سرگرمیاں

Posted On: 03 OCT 2024 5:30PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے ا ٓر پی جی) کی جانب سے خصوصی مہم 4.0  کاآغاز کیا گیا تھا ، جس پر دو مرحلوں یعنی 16 سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کے مرحلے اور 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک اصل مرحلے کے دوران عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

تیاری کے مرحلے کے لیے، اس محکمہ کے نوڈل افسر کو پہلے ہی مقرر کیا جا چکا ہے۔ اس محکمہ کے تمام ڈویژنوں اور تمام ماتحت / منسلک دفاتر، پی ایس یو ، خود مختار اداروں اور ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے انتظامی کنٹرول کے تحت اتھارٹیز کے لیے نوڈل دفاتر بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

تیاری کے اس مرحلے کے دوران، تمام ڈویژنوں کے نوڈل افسران اور ماتحت / منسلک دفاتر، پی ایس یو ، خود مختار اداروں اور ڈی اے ا ینڈ ایف ڈبلیو کے انتظامی کنٹرول  کے تحت اتھارٹیز سے کہا گیا ہے کہ وہ زیر التواء معاملوں  کی نشاندہی کریں اور صفائی کی جگہوں، خالی جگہوں کے بندوبست، اسکریپ  اور فالتو اشیا، ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات ،بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور اس کی اپیلوں کونمٹانےاور ریکارڈ کے انتظام وغیرہ  سے متعلق مقررہ اہداف کو پوار کریں۔

16 سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کے مرحلے کے دوران، خصوصی مہم 4.0 کے لیے ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے مختلف ڈویژنوں اور اس کے ماتحت/منسلک دفاتر، پی ایس یو ، خود مختار اداروں اور اتھارٹیز کے سلسلے میں درج ذیل پیمانے/اہداف کی نشاندہی کی گئی ہے:

نمبرشمار

پیمانے

اہداف

  1.  

صفائی مہم کے مقامات کی تعداد

1172

  1.  

ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے زیر التواء ریفرنسز کی تعداد

44

  1.  

ریاستی حکومتوں سے زیر التواء حوالوں کی تعداد

06

  1.  

زیر التواء پارلیمانی یقین دہانیاں

15

  1.  

زیر التواء پی ایم او حوالہ جات

01

  1.  

آسان بنانے کے لیے شناخت کرنے والے قواعد/عمل کی تعداد

01

  1.  

زیر التواء عوامی شکایات

4702

  1.  

زیر التواء پی جی  اپیلیں

284

  1.  

فائلوں کی تعداد جن کا جائزہ لیا جانا ہے

43040

  1.  

ای فائلوں کی تعداد جن کا جائزہ لیا جانا ہے

1050

 

اہم مراحل آج یعنی 03.10.2024 سے شروع ہوئے

اس محکمہ نے سوچھتا ہی سیوا - 2024 مہم میں بھی حصہ لیا جس میں ایس ایچ ایس-2024 کے تحت تقریباً 930سے زیادہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں سے 645 سے زیادہ ذیلی تقریبات ‘‘سوچھتا میں جن بھاگیداری’’ کے جزو کے تحت منعقد کی گئیں۔ ملک بھر میں، 63 صفائی ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یو) کی نشاندہی کی گئی اور ان 63 سی ٹی یوز کے تحت سوچھتا لکشت اکائی کے تحت 258 مقامات پر شرمدان اور صفائی مہم چلائی گئی۔ 29صفائی متر سرکشا شیورز کا انعقاد کیا گیا۔

بتاریخ2 اکتوبر 2024  گاندھی جینتی کے موقع پر اس محکمہ کے انتظامی کنٹرول میں ماتحت / منسلک دفاتر، پی  ایس یو، خود مختار اداروں اور اتھارٹیز میں شرمدان اور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I42N.jpg

آسام کے بسوناتھ ضلع کے  بسوناتھ چریالی میں واقع نارتھ ایسٹرن ریجن فارم مشینری ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ میں شرمدان اور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F0RA.jpg

راجستھان کے ناگور کے لوکسٹ کم آئی ایم پی سنٹر میں شرمدان اور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

مورخہ2  اکتوبرسے 31 اکتوبر 2024 تک نفاذ کے مرحلے میں، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام ڈویژنز/سیکشنز اور آؤٹ اسٹیشن/فیلڈ دفاتر کے ذریعے خصوصی مہم 4.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران شناخت کئے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام مخلصانہ اور خصوصی  اقدامات کئے جائیں گے۔

******

ش ح۔ک ح ۔ف ر

U-803


(Release ID: 2061607) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi