کوئلے کی وزارت
کیپٹیو/کمرشل کوئلہ کانوں سے کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں نمایاں طور پراضافہ ہوا
Posted On:
03 OCT 2024 11:03AM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی کے دوران یکم اپریل 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔
کوئلے کی پیداوار میں سال بہ سال 32فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو مالی سال 24 کی پہلی ششماہی میں 60.52 ایم ٹی سے بڑھ کرمالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 79.72 ایم ٹی ہو گئی ہے۔ اسی طرح کھیپ کی ترسیل میں سال بہ سال 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں 65.37 ایم ٹی سے بڑھ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 87.86 ایم ٹی ہو گئی ہے۔
مزید برآں، ستمبر کے مہینے میں کوئلے کی پیداوار میں 32 فیصد اضافہ ہوا، جو مالی سال 2024 میں 10.40 ایم ٹی سے بڑھ کر مالی سال 2025 میں 13.74 ایم ٹی تک پہنچ گئی۔اسی طرح ستمبر کے مہینے میں ترسیل میں سال بہ سال 47 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ مالی سال 2024 میں 9.68 ایم ٹی سے بڑھ کر مالی سال 2025 میں 14.27 ایم ٹی ہوگیا۔
کوئلہ کی وزارت تمام فریقوں بشمول کوئلہ کمپنیوں اور صنعت کے شراکت داروں کی غیر متزلزل کوششوں اوران کے گراں قدر تعاون کے لئے سراہتی ہے۔ وزارت کوئلہ بلاک کے تمام الاٹیوں کو چیلنجوں سے نمٹنے اور ان کے کام کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے وقف ہے۔اس کا بنیادی مقصد کوئلے کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک مستحکم اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ باہمی تعاون پر مبنی اورمرکوز امداد کے ذریعے، وزارت کا مقصد کوئلے کے شعبے میں کارکردگی، پائیداری اور پیداوار کو بڑھانا ہے۔
******************
ش ح ۔ ف ا ۔م ش
U. No.783
(Release ID: 2061406)
Visitor Counter : 31