وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستانی فضائیہ نے سوچھتا دیوس منایا - صفائی اور پائیداری کے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 02 OCT 2024 3:58PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے آج ملک گیر ”سوچھ بھارت ابھیان“ کے ساتھ سوچھتا دیوس منایا، جو صفائی اور ماحولیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کی طرف ایک اور اہم قدم ہے۔ مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہونے والی یہ تقریب، آئی اے ایف کی اپنی اکائیوں میں صفائی، حفظان صحت اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے سینیئر افسران، ایئر مین اور سویلین عملے کے ساتھ ایئر ہیڈکوارٹر وایو بھون میں صفائی مہم میں حصہ لے کر اس پہل کی قیادت کی۔ انہوں نے صاف ستھرے اور خود انحصار ہندوستان کے مہاتما گاندھی کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے نہ صرف ایک معمول کی سرگرمی کے طور پر بلکہ ایک قومی ذمے داری کے طور پر صفائی کی اہمیت پر زور دیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 753



(Release ID: 2061179) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Marathi