سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے معمر افراد کے بین الاقوامی دن -2024  کے موقع پر منعقدہ کامیاب تقریبات  کی صدارت کی


20 ریاستوں میں راشٹریہ وایوشری یوجنا کے تحت کیمپوں کا انعقاد کیا گیا، جس سے 21000 سے زائد معمر شہری مستفید ہوئے جنہیں 15.20 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے 1.1 لاکھ سے زائد معاون آلات فراہم کرائے گئے

Posted On: 01 OCT 2024 7:22PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت (ایم / او ایس جے ای) کے ذریعہ آج نئی دہلی میں معمر افراد کا بین الاقوامی دن 2024 منایا گیا۔ مرکزی وزیر (ایس جے ای)، ڈاکٹر وریندر کمار نے اس موقع پر منعقدہ تقریبات  کی صدارت  کی، اس کے علاوہ انہوں نے راشٹریہ وایوشری یوجنا کے تحت معمر شہریوں کے درمیان معاون آلات کی تقسیم کے لیے منعقدہ کیمپ کا افتتاح کیا۔ وزیر مملکت (ایس جے ای) ، جناب بی ایل ورما مہمان ذی وقار کے طور پر شریک ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H1IV.jpg

یہ کیمپ 20 ریاستوں میں منعقد کیے گئے ، جس سے 21,000 سے زیادہ بزرگ شہریوں کو فائدہ پہنچایا گیا ، جس میں 15.20 کروڑ روپئے کے تقریباً 1,10,550 معاون آلات تقسیم کیے گئے تاکہ روزمرہ کی سرگرمیوں کو آسان بنانے اور آزادانہ زندگی کو فروغ دینے میں مدد ملے۔ ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں منعقدہ اہم تقریب سمیت ڈسٹری بیوشن کیمپ کو اے ایل آئی ایم سی او (آرٹیفیشل لمس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا) کی حمایت حاصل تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PGNH.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا، "ہماری حکومت اپنے بزرگ شہریوں کی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے"۔ یہ تقریب، جس نے بزرگ شہریوں کی بہبود کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا، اس کا مقصد معاون آلات فراہم کرکے بزرگ شہریوں کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانا تھا۔

تقریب کا آغاز ایئرفورس بال بھارتی اسکول، لودھی روڈ، نئی دہلی میں ایک ثقافتی پروگرام سے ہوا، جہاں بچوں نے اپنے دادا دادی کے ساتھ مل کر بین نسلی تعلقات کے موضوع کو اجاگر کیا۔ بعد ازاں، معمر شہریوں پر مشتمل واکتھون کا انعقاد کیا گیا، جس میں عمر رسیدگی کے ساتھ جامع صحت اور کمیونٹی کی شرکت کے تصور کو فروغ دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033DQY.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049YEA.jpg

معمر افراد کے بین الاقوامی دن 2024 کی کامیاب تقریبات معمر شہریوں کو ان کی دیکھ بھال، احترام اور مواقع حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے ہندوستان کے عزم کا ثبوت ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت بزرگوں کے لیے ایک جامع معاشرہ تعمیر کرنے کے لیے وقف ہے اور وزارت ملک بھر میں معمر شہریوں کی فلاح و بہبود میں اضافے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:930



(Release ID: 2060926) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi