سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 17 ستمبر سے 1 اکتوبر 2024 تک سوچھتا ہی سیوا مہم کا اہتمام کیا
مہم کے لیے 22 سے زیادہ سرگرمیوں اور 15,000 مقامات کی نشاندہی کی گئی
وزارت نے ملک گیر مہم میں 419 سائیکلوتھون کا انعقاد کیا، 4,855 مقامات کی صفائی کی، 5 لاکھ درخت لگائے اور 169 فلائی اووروں کو خوبصورت بنایا
سترہ ستمبر 2024 کو مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کے ذریعے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا تھا
Posted On:
01 OCT 2024 6:58PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 17 ستمبر سے 1 اکتوبر 2024 تک ’مکمل حکومت‘ کے نقطہ نظر کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا مہم کا انعقاد کیا۔ وزارت نے مہم کے لیے 22 سے زیادہ سرگرمیوں اور صفائی کی سرگرمیوں کے لیے 15,000 سے زیادہ مقامات کی نشاندہی کی، جس میں وزارت کے تحت آنے والے تمام دفاتر اور اس کے ماتحت ادارے، تعمیراتی کیمپس/سائٹس، این ایچ اسٹریچ، ٹول پلازہ، سڑک کے کنارے موجود ڈھابے، بس اسٹاپ/ اسٹیشن وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، وزارت اور اس کی تنظیموں نے مہم کے دوران تقریباً 4.75 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں 31,000 ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے تحت اور تقریباً 600 سرکشا متر شیور شامل ہیں۔
اس مہم کا آغاز 17 ستمبر 2024 کو ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کے دوہائی انٹر چینج غازی آباد، اتر پردیش پر منعقدہ تقریب میں سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مرکزی وزیر، جناب نتن گڈکری کے ذریعہ ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے تحت درخت لگانے کے ساتھ کیا گیا تھا۔ کارپوریٹ امور اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے بھی اس تقریب میں شرکت کی تھی۔
مہم کو کامیاب بنانے کے لیے، نوڈل آفیسر، وزارت نے تمام ایجنسیوں کے ساتھ مہم کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا۔
مہم میں بڑے پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت اور اس کی ایجنسیوں نے 419 سائیکلوتھون اور منی میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا۔ مختلف اسٹیک ہولڈروں کی شمولیت سے 4,855 صفائی ٹارگٹ یونٹ کی صفائی کی گئی۔ تقریباً 5 لاکھ درخت لگائے گئے، 169 فلائی اووروں کو خوبصورت بنایا گیا؛ 20 ہزار کلومیٹر سڑکوں کو گڑھے سے پاک کیا گیا، 1100 مقامات پر قبضہ ہٹایا گیا اور 200 سیلفی پوائنٹس بنائے گئے۔
وزارت اور اس کے ماتحت اداروں نے یہ مہم بہت جوش و خروش سے چلائی ہے۔ اس مہم کو سوشل میڈیا جیسے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب وغیرہ کے ذریعے دستاویزی شکل دی گئی ہے اور اس کی تشہیر کی گئی ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ر
01-10-2024
U: 716
(Release ID: 2060920)
Visitor Counter : 30