امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
حکومت ہند کے محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم اور اس کے تحت دفاتر نے شجرکاری مہم "ایک پیڑ ماں کے نام" اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام کیا
Posted On:
01 OCT 2024 7:14PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نے 30 ستمبر 2024 کو "ایک پیڑ ماں کے نام" کے تحت شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ پودھے لگا کر ملازمین نے دھرتی ماں کا احترام کیا اور زمین کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) اور اس کے علاقائی اور زونل دفاتر کے ذریعے 30 ستمبر 2024 کو کی گئی سرگرمیوں کی تفصیلات:
صفائی مترسورکشا شیور پہل کے تحت،ایف سی آئی زیڈاو (ایس) چنئی نے صفائی متروں کے لیے سنگل ونڈو کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا مقصد مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرکے اور انہیں آزادانہ طور پر سماجی تحفظ کے فوائد تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صفائی کے کارکنوں کو بااختیار بنانا تھا۔
ژونل آفس (مشرق )، کولکاتہ اور زونل آفس، ایف سی آئی، شملہ نے "ایک پیڑ ماں کے نام" مہم کے تحت درخت لگا کر دھرتی ماں کا احترام کیا۔
آئی جی ایم آر آئی کے عملے نے دفتر کی عمارت کے پیچھے ایک جامع صفائی مہم کا اہتمام کیا، جس میں سوکھے گھاس اور جھاڑیوں کو ہٹانے پر توجہ دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد علاقے کی صفائی ستھرائی کو بڑھانا ہے۔ مہم سے پیدا ہونے والے نامیاتی فضلہ کو جمع کیا گیا اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا، جس سے ماحولیاتی استحکام میں مدد ملی۔
سوچھتا کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے، نیشنل شوگر انسٹی ٹیوٹ، کانپور کی طرف سے ایک مقابلہ منعقد کیا گیا۔
سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن اور اس کے علاقائی دفتر کی طرف سے سوچھتا ہی سیوا2024 کے تحت 30ستمبر 2024کو کی گئی سرگرمیوں کی تفصیلات:
ریجنل آفس ممبئی نے صفائی ویر اور ٹھیکیدار مزدوروں کے لیے ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا۔
سنٹرل ویئر ہاؤس، معراج کے ملازمین نے سوچھتا کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ایک انسانی زنجیر بنائی۔
آر ڈبلیو سی بڈنیرا نے سنٹرل ریلوے کے ملازمین کے ساتھ مل کر بڈنیرا ریلوے اسٹیشن کے پٹریوں اور پلیٹ فارم پر صفائی مہم چلائی۔ ریلوے اسٹیشن کی صفائی مہم بھی سی ڈبلیو، اکولا نے چلائی۔
آر ڈبلیو سی ساسواڑ روڈ پونے، آر ڈبلیو سی جوگیشوری اور آر ڈبلیو سی ناسک روڈ پر ریلوے ٹریک کی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
آر او، احمد آباد نے ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے "تھنک آؤٹ آف ٹرش" کے موضوع پر ایک مقابلہ منعقد کیا۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ ناکارہ مواد سے اختراعی اشیاء تیار کریں، جنہیں بعد ازاں علاقائی دفتر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
مرکزی گودام کارپوریشن (سی ڈبلیو سی ) کے ملازمین کی جانب سے پرائمری اسکول، پِلکھنی میں سوچھتا ہفتہ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء کو صفائی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور حفظان صحت کی عادات کو اپنانے کی ترغیب دی گئی۔ اس موقع پر بچوں میں تولیے اور ہینڈ واش تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ ہفتہ کے دوران سینٹرل ویئر ہاؤسنگ کمپلیکس میں بھی درخت لگائے گئے۔
مختلف سی ڈبلیوز کی طرف سے کی گئی دیگر سرگرمیوں کی جھلکیاں:
سی ڈبلیو، سورج پور کے ذریعے درختوں کی چھنٹائی :
قریبی سرکاری آنگن واڑی میں سی ڈبلیو ویٹورنیمڈم کے ذریعہ سینیٹری پیڈ کی تقسیم:
سی ڈبلیو مادھاورم کی طرف سے قریبی دکانوں/عوامی مقامات پر کپڑے کے تھیلوں کی تقسیم:
****
ش ح۔ ف خ
(U.No: 929)
(Release ID: 2060899)
Visitor Counter : 36