مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ڈاک نے خصوصی مہم 4.0 کے لیے اہداف کا تعین کیا

Posted On: 01 OCT 2024 6:49PM by PIB Delhi

چونکہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، محکمہ ڈاک اپنے اہداف کے ساتھ مہم کے مقاصد کے مطابق تیار ہے۔ اس سال مہم کا تیاری کا مرحلہ پورے پوسٹ آفس نیٹ ورک پر سرگرمی سے بھرا ہوا تھا کیونکہ یہ  17 ستمبر اور 1 اکتوبر کے درمیان منعقد ہونے والی سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2024 مہم کے موافق تھا۔ 2 اکتوبر کو سوچھتا دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے جو دونوں ہی مہم کے لیے ایک ہم آہنگی کا نقطہ ہے۔

 

خصوصی مہم 4.0 کے بارے میں اہم نکات:

  • یہ پچھلی مہموں، خاص طور پر خصوصی مہم 3.0 پر مبنی ہے، جہاں محکمہ ڈاک نے 75,000 سائٹس کا احاطہ کیا، اسکریپ کی فروخت سے 1.51 کروڑ روپے کمائے، اور دیگر قابل ذکر سرگرمیوں میں مصروف رہا۔
  • اس سال، محکمہ ڈاک کا مقصد تمام پوسٹل اداروں میں عملے کو متحرک کرکے ماضی کی کامیابیوں سے آگے بڑھنا ہے۔
  • مہم کے لیے توجہ مرکوز کرنے والے علاقوں میں شامل ہیں:
  • عوامی شکایات اور بین وزارتی حوالوں کا بروقت ازالہ۔
  • صفائی کی مہمات۔
  • اسکریپ کو ٹھکانے لگانا
  • فائلوں کا جائزہ اور ویڈنگ
  • جگہ خالی کرنا اور دوبارہ استعمال کرنا

 

2024 کے اہداف:

  • 80,000 شکایات کا ازالہ۔
  • 90,000 فائلوں کا جائزہ لینا اور ممکنہ ویڈنگ۔
  • 239 زیر التوا عوامی اپیلوں کو جلد از جلد نمٹانا۔
  • ہندوستان بھر میں 1,00,000 مقامات پر صفائی مہم چلانا۔

 

اس مہم میں پوسٹل نیٹ ورک پر التوا کو کم کرنے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے پر زور دیا گیا ہے جس میں ”سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا“ کے تھیم کو پوسٹ آفس کے تمام عملے اور ان کے شہریوں کی روزمرہ کی عادات میں شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ ڈاک کی وسیع رسائی، موجودگی اور اقدار سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تمام ہندوستانی شہریوں کی امنگوں کے مطابق نظم و نسق اور معاشرے کو تبدیل کرنے والی اس قومی پہل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ر

01-10-2024

U: 713




(Release ID: 2060881) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi