خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت سوچھتا کو بہتر بنانے اور زیر التواء حوالوں کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیار ہے

Posted On: 30 SEP 2024 8:05PM by PIB Delhi

خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت، بشمول اس کے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام خود مختار اداروں  نے کوششیں شروع کی ہیں اور سوچھتا کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کو لاگو کرنے اور 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک زیر التواء حوالوں کو نمٹانے کے لیے پچھلے 3 سالوں میں منعقد کی گئی خصوصی مہمات کے مطابق

ایکشن پلان تیار کیا ہے۔

ڈی اے آر پی جی کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق، خصوصی مہم 4.0 وزارت کی طرف سے    دو مراحل میں نافذ کی جانی تھی۔

· تیاری کا مرحلہ (16 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک): زیر التواء حوالہ جات اور صفائی مہم کے مقامات کے اہداف کی نشاندہی اور خصوصی مہم پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جانا تھا۔

· نفاذ کا مرحلہ (02 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک): شناخت شدہ زیر التواء حوالوں کو نمٹانا ہے اور صفائی مہم کی نشاندہی کی گئی جگہوں پر صفائی کی سرگرمیاں شروع کی جانی ہیں۔

16 سے 30 ستمبر تک جاری تیاری کے مرحلے کو اہداف کی نشاندہی کے لیے مکمل طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جیسے کہ صفائی مہم کے مقامات کی شناخت، جگہ  کے  انتظام کے لیے منصوبہ بندی اور دفاتر کی تزئیین کاری ، اسکریپ اور فالتو اشیاء کی شناخت اور جی ایف آر کے مطابق ان کو ٹھکانے لگانے کا طریقہ کار،   ایم پیز، ریاستی حکومتوں کے زیر التوا حوالہ جات ، بین وزارتی حوالہ جات (کابینہ کے نوٹس)، پی ایم او، 3 ماہ سے زائد عرصے سے زیر التواء پارلیمانی یقین دہانیاں، عوامی شکایات اور اپیلیں (سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات)، ریکارڈ مینجمنٹ - فائلوں/ریکارڈنگ کا جائزہ اور فائلوں کو ختم کرنا / ای فائلوں کو بند کرنا۔

مزید برآں، 06 ستمبر  2024 اور 23 ستمبر 2024 کو منعقدہ سینئر افسران کی میٹنگ میں خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت(  ایم / او ڈبلیو سی ڈی )کے سکریٹری نے بیورو ہیڈز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈویژنوں کو خصوصی مہم 4.0  کے دوران زیر التواء حوالہ جات  کی نشاندہی اور نمٹانے کے لیے ہدایات جاری کریں۔

وزارت کی طرف سے دسمبر 2023 سے اگست 2024 کی مدت کے لیے خصوصی مہم 3.0 کے تسلسل میں زیر التواء حوالہ جات  کو نمٹانے کے لیے کوششیں کی گئیں۔

وزارت کے مختلف ڈویژنوں/خود مختار اداروں سے زیر التواء حوالہ جات کے اہداف کو خصوصی مہم پورٹل پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ وہی درج ذیل ہیں:

ایم پی حوالہ جات - 56، پارلیمانی یقین دہانیاں - 19، ریاستی حکومت کے حوالہ جات - 13، عوامی شکایات - 288، عوامی شکایات کی اپیلیں - 92، حقیقی  فائلیں جن  کا جائزہ لیا جائے گا - 3464، ای فائلیں جن  کا جائزہ لیا جائے گا - 3609، صفائی مہم کے مقامات – 33839۔

صفائی کی سرگرمیاں ایم ڈبلیو سی ڈی کے احاطے میں شاستری بھون، جیون تارا بلڈنگ اور جیون وہار بلڈنگ اور اس کے خود مختار اداروں یعنی  این آئی پی سی سی ڈی، سی اے آر اے، این سی ڈبلیو اور این سی پی سی آر میں انجام دی  جائیں گی۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت پچھلی مہموں کے اہداف اور کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے۔

****                           

 

(ش ح ۔ا ک۔ر ب)

U.No.692


(Release ID: 2060663) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi