مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
اس حکومت کے پہلے 100 دنوں میں ایک نئی اسکیم جل ہی امرت کو منظوری دی گئی ہے
حکومت کے ذریعہ پہلے 100 دنوں میں 10 لاکھ کروڑروپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ پی ایم اے وائی-یو2.0 کو منظوری دی گئی
Posted On:
30 SEP 2024 7:55PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے 100 دن کی حصولیابیوں پر پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’حکومت اور وزارت نے نئی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں شہریوں کے لیے زندگی کوآسان بنانے اور انہیں باوقار طرز زندگی فراہم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ گھر کی بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ،پی ایم جناب نریندر مودی نے سب کے لیے مکان کا نعرہ دیا اور مرکزی کابینہ نے 10 جون 2024 کو 3 کروڑ اضافی دیہی اور شہری کنبوں کو مکانات کی تعمیر کے لیے مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ عزت مآب وزیر اعظم کے وژن ،پی ایم اے وائی-یو2.0 پر عمل کرتے ہوئے، 10 لاکھ کروڑروپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ،ایک کروڑ کنبوں کی رہائش کی ضروریات کو پوراکیا جائے گا،جواس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر شہری بہتر معیاری زندگی گزارے۔ (ضمیمہ 3)
مرکزی وزیر نے نقل و حمل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی دستیابی کو بڑھانے پر بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ حکومت کے 100 دنوں کے اندر 31,000 کروڑ روپےکے تین میٹرو پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔اس میں بنگلورو میٹرو فیز 3، تھانے انٹرنل رنگ روڈ میٹرو پروجیکٹس اور پونے میٹرو ریل پروجیکٹ کے جنوب کی طرف توسیع شامل ہے ۔ (ضمیمہ 4)
پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے کہا کہ حکومت دیہی اورشہری دونوں علاقوں میں دوبارہ استعمال کے ساتھ ساتھ پانی کی ری سائیکلنگ اور پروسیسنگ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پہلے 100 دنوں میں ایک نئی اسکیم جل ہی امرت کو منظوری دی گئی ہے۔
جناب منوہر لال نے بتایا کہ اس پہل کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو استعمال شدہ پانی (سیویج) ٹریٹمنٹ پلانٹس (یو ڈبلیو ٹی پیز/ایس ٹی پیز) کا موثر طریقے سے انتظام کرنے کے لیے ترغیب دینے کا تصور کیا گیا ہے تاکہ دوبارہ قابل استعمال اچھے معیار کے ٹریٹ شدہ پانی کو یقینی بنایا جا سکے۔یو ایل بیز اورریاستوں کی متوازی ایجنسیاں اپنی اپنی ریاستوں سے ایس ٹی پیز کو نامزد کرنے کے عمل میں ہیں۔ (ضمیمہ 1)۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ امرُت2.0 کے تحت 100 دنوں کی کامیابی کے حصے کے طور پر 3020 کروڑ روپے کے 68 پروجیکٹس اور 3,805 کروڑ روپے کے 41 پروجیکٹس ،مجموعی طور پر 6,825 کروڑ روپے کے منصوبے بہار،چھتیس گڑھ،دادراور نگر حویلی، اور دمن اور دیو، گجرات، جھارکھنڈ ،کرناٹک ،مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، اڈیشہ، راجستھان اور اتر پردیش میں پورے کئے جائیں گے ۔کل ملاکر 100 دنوں میں 9,352 کروڑ کے 263 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد مکمل کیا جائے گا۔ (ضمیمہ 2)
سوچھ بھارت مشن اور سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم پر بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ صفائی کے لئے نشان زد تقریباً 7.5 لاکھ یونٹس (سی ٹی یو) کو پورٹلز پر رجسٹر کیا گیا ہے اور تقریباً 86 فیصد سی ٹی یو کو پہلے ہی صاف کیا جا چکا ہے۔
***************
ش ح ۔ م ش ۔م ش
U. No.681
(Release ID: 2060525)
Visitor Counter : 36