کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی نے سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 منائی۔ 519 صفائی ہدف یونٹس کو تبدیل کیا اور 236 عوامی تقریبات کا اہتمام کیا
Posted On:
30 SEP 2024 6:26PM by PIB Delhi
صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) نے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم 2024 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا تاکہ سوچھ بھارت مشن کی 10 ویں سالگرہ منائی جا سکے۔ 17 ستمبر 2024 سے شروع ہونے والی اس مہم میں ہندوستان بھر میں 519 صفائی ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یو) کو اپنانے اور تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ 236 عوامی شرکت کی تقریبات (سوچھتا میں جن بھاگیداری).اور 37 صفائی د متر سرکشا شیورز کی تنظیم کے ساتھ لوگوں اور صفائی کارکنوں،تحفط اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنا نے کے لئے اس اسکیم کو چلا یا جارہا ہے۔
ایس ایچ ایس مہم کی تھیم ‘سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا’ پر مرکوز تھی، جو تین اہم ستونوں پر مبنی تھی:نظر انداز کیے گئے علاقوں کو صحت اور حفظان صحت کے اہم خطرات سے محفوط رکھنا ، صفائی کی سرگرمیوں میں عوام کی شرکت کو بڑھانا، اور صفائی کارکنوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا ہے۔ سکریٹری ڈی پی آئی آئی ٹی جناب امردیپ سنگھ بھاٹیہ سمیت سینئر عہدیداروں نے کئی اہم پروگراموں میں سرگرمی سے حصہ لیا، بشمول سوچھتا رن، جسے سکریٹری نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے ادویوگ بھون میں ایک تفریحی کلب کا افتتاح کیا۔ اس مہم نے اضافی سرگرمیاں بھی متعارف کروائی ہیں جیسے ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ شجرکاری مہم، سوچھتا دوڑ، شرمدان، اور عوامی مشغولیت کو بڑھانے کے لیے مضمون اور ڈرائنگ کے مقابلے۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے فیلڈ دفاتر نے اس مہم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ملک بھر میں 55 مقامات پر سرگرمیوں کا معائنہ کرنے کے لیے افسران کو تعینات کیا گیا۔ ریاستی سطح پر سوچھ بھارت دیوس میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی گئی، جس سے ملک بھر میں صفائی اور ذمہ داری کے پیغام کو پھیلانے میں مدد ملی۔ وسیع پیمانے پر عوامی بیداری اور مشغولیت کو یقینی بنانے کے لیے، مہم کی سرگرمیوں کو میڈیا میں بڑے پیمانےپربشمول مقامی اخبارات، سوچھتا کے لیے بڑے جن آندولن کے حصے کے طور پر دکھایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ح ۔رض
U-675
(Release ID: 2060524)
Visitor Counter : 24