وزارت دفاع
آئی این ایس تلوار کا ممباسا، کینیا کا دورہ
میری ٹائم پارٹنرشپ مشق کے ساتھ اختتام پذیر
Posted On:
30 SEP 2024 8:17PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم کے ‘ساگر’ کے وژن کے مطابق مشرقی افریقہ کے ساتھ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے ، خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی،آئی این ایس تلوار نے 22 سے 25 ستمبر 2024 تک ممباسا، کینیا میں ایک پورٹ کال کی۔
انٹرآپریبلٹی کو تقویت اور تعاون کو بڑھانے کے لیے، ہندوستانی بحریہ اور کینیا کی بحریہ کے اہلکار بندرگاہ کے مرحلے کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تعاملات اور باہمی تبادلے کے دوروں میں مصروف ہیں۔ آئی این ایس تلوار کے کمانڈنگ آفیسر نے کینیا نیوی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جے ایس کسوا سے مٹونگوے نیول بیس پر ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاملات اور تربیتی تعاون پر مسلسل مصروف رہنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پیشہ ورانہ تبادلے، بشمول وزٹ، بورڈ، سرچ، اور سیزور(وی بی ایس ایس) اور نیوکلیئر، بائیولوجیکل اینڈ کیمیکل ڈیفنس (این بی سی ڈی) ، آئی این ایس تلوار پر سوار دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے درمیان مظاہرے ہوئے۔ مزید برآں، دونوں بحری افواج کے اہلکار یوگا اور اسپورٹس فکسچر کے دوران باہم مربوط ہیں۔ آئی این ایس تلوار کے عملے نے ایک آؤٹ ریچ پروگرام کے حصے کے طور پر ایک یتیم خانے کا دورہ کیا۔
کے این ایس شجاع کی کمانڈ ٹیم نے خصوصی اقتصادی زون(ای ایس زیڈ) سرویلنس اور میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز(ایم پی ایکس) پروگرام سے واقفیت اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے آئی این ایس تلوار کا دورہ کیا۔ روانگی کے بعد، بحری جہاز نے کے این ایس شجاع کے ساتھ جوائنٹ ای ای زیڈ سرویلنس اور ایم پی ایکس میں حصہ لیا۔ دونوں جہازوں نے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ اہلیت کا مظاہرہ کیا۔ آئی این ایس تلوار کا بندرگاہ کا دورہ اور ہندوستانی بحریہ اور کینیا کی بحریہ کے ساتھ بات چیت دسمبر 2023 میں جاری مشترکہ وژن بیان ‘بہاری’ میں تصور کردہ ڈیلیور ایبلز کو حاصل کرنے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ح ۔رض
U-673
(Release ID: 2060509)
Visitor Counter : 25