امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2024 6:13PM by PIB Delhi
محکمہ امور صارفین، حکومت ہند نے اپنے مختلف ذیلی دفاتر کے ذریعے آج "سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا" کے عنوان کے تحت 'سوچھتا ہی سیوا مہم 2024' کا اہتمام کیا۔
درختوں کی شاخوں کی کٹائی: بی آئی ایس، این آر ایل، موہالی میں درختوں کی کٹائی کی سرگرمی انجام دی گئی جہاں درختوں کی ساخت کو بہتر بنانے، نئی برگ وبار کے پنپنے اور انہیں صحت مند رکھنے کے لیے منتخب درختوں کی شاخوں کو کاٹ کر ہٹایا گیا۔

بی آئی ایس، موہالی کے احاطے میں ایک پیڑ کی شاخوں کی کٹائی کی جا رہی ہے


دفتر کے احاطے میں واقع درخت کے نیچے جھاڑیوں اور جنگلی پودوں کو صاف کیا جارہا ہے
پودے لگانا: آئی آئی ایل ایم، رانچی میں آج شجر کاری کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ دفتر کے تمام عملا نے دفتر کے اطراف مختلف پودے لگائے۔ آر آر ایس ایل، فرید آباد اور آر آر ایس ایل، وارانسی میں بھی پودے لگائے گئے۔


آئی آئی ایل ایم، رانچی میں پھولوں اور جھاڑیوں کی شجرکاری

فرید آباد میں واقع آر آر ایس ایل میں نئے پودوں کے گملے لگائے گئے


آر آر ایس ایل، وارانسی میں بھی متعدد پودے لگائے گئے
مضمون نویسی کا مقابلہ: آر آر ایس ایل، ناگپور اور ڈی جی ایف ٹی، ناگپور کی طرف سے اسکول میں "سوچھتا ہی سیوا" کے عنوان پر اسکولی بچوں کے درمیان مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گيا۔

مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے طلبہ وطالبات

مقابلہ کے فاتحین سرٹیفکیٹ اور میمنٹو حاصل کررہے ہیں
پینے کا صاف اور محفوظ پانی: این ٹی ایچ (این آر)، غازی آباد کی ایک ٹیم نے صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی کی اہمیت کے سلسلے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے رئیس پور گاؤں میں کمپوزٹ اسکول (کنیا) کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، ہم نے طلبہ وطالبات سے صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے اور اچھے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔ اسکول کی امداد کے اضافی اشارے کے طور پر، این ٹی ایچ کی ٹیم نے اسکول کو چھت والے دو پنکھے عطیہ کیے، تاکہ بچوں کے آرام اور تندرستی میں اضافہ ہو۔ ان اچھی اقدار کو اپناتے ہوئے طلبہ وطالبات اور عملہ دونوں کے جوش و خروش کا مشاہدہ کرنا واقعی متاثر کن تھا۔

این ٹی ایچ (این آر)، غازی آباد بچوں اور بڑوں کو صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے

این ٹی ایچ (این آر)، غازی آباد کی طرف سے سیفٹی کٹ فراہم کی جارہی ہے
سوچھتا کوئز مقابلہ: این ٹی ایچ (این ڈبلیو آر) جے پور میں 'سوچھتا ہی سیوا' کے عنوان پر ایک کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں دفتر کے 30 ملازمین نے حصہ لیا۔


این ٹی ایچ (این ڈبلیو آر) جے پور میں آج سوچھتا کوئز مقابلے میں شرکاء حصہ لے رہے ہيں۔
****
ش ح۔ م ش ع۔ع د
U- No. 661