یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یونین پبلک سروس کمیشن نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (اے سی ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کیا

Posted On: 30 SEP 2024 5:52PM by PIB Delhi

سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (اےسیز) امتحان، 2023 کے نتائج کا اعلان مورخہ 5 جولائی 2024 کے پریس نوٹ کے ذریعے کیا گیا تھا ،جس میں تقرری کے لیے میرٹ کے مطابق 312 امیدواروں کی سفارش کی گئی تھی۔

2. کمیشن نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز ( اے سیز) امتحان 2023 کے قاعدہ  16 (4) اور  (5) کے مطابق آخری تجویز کردہ امیدوار سے کم میرٹ کے لحاظ سے ایک ریزرو لسٹ بھی برقرار رکھی تھی۔

3. اب، وزارت داخلہ کی طرف سے کی گئی درخواست کے مطابق، کمیشن اس کے ذریعے مندرجہ ذیل 46 امیدواروں کی سفارش کرتا ہے، جن میں جنرل - 16، ای ڈبلیو ایس- 08،او بی سی- 18، ایس سی- 02 اور  ایس ٹی- 02  امیدوار شامل ہیں، جس کا مقصد ریزرو لسٹ کے امیدواروں سے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (اے سیز) امتحان 2023 پر مبنی بقیہ پوسٹوں کو بھرنا ہے۔  ایک (01) اسامی کو ریزرو میں رکھا گیا ہے کیونکہ ایک معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ان امیدواروں کی فہرست منسلک ہے۔ وزارت داخلہ ان سفارش کردہ امیدواروں سے براہ راست بات چیت کرے گی۔

4. درج ذیل 10 (دس) امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے:

0816849، 8500722، 1301703، 0832581، 0503281، 0301085، 2605741، 0826885، 0402218 اور 1105385۔

5. ان 46 امیدواروں کی ایک فہرست (ضمیمہ-I) کمیشن کی ویب سائٹ یعنی http://www.upsc.gov.in پر دستیاب ہے۔

Click here to see the result in English

Click here to see the result in Hindi

************

U.No:656

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2060371) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Tamil