کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اتر پردیش کو 10 کھرب امریکی ڈالر کی معیشت بنانے میں وزیر اعظم کی رہنمائی: جناب گوئل
مرکز اور اتر پردیش کی ڈبل انجن حکومت 2047 تک ہندوستان کو 35 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کی طرف لے جائے گی: مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل
جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی صنعتی پالیسیوں کی قیادت میں اتر پردیش ترقی کا ایک مکمل ماڈل بن گیا ہے: جناب گوئل
چار ڈیز: فیصلہ کن قیادت، مانگ،آبادیاتی ڈیوڈنڈ، جمہوریت کے نفاذنے اتر پردیش کو سرمایہ کاری دوست بنایا: جناب گوئل
Posted On:
28 SEP 2024 8:37PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اتر پردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو(یو پی آئی ٹی ایس ) کے دوسرے ایڈیشن میں اپنی اختتامی تقریر کے دوران کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اتر پردیش کو ترقی دینے کی کوششوں سے پہلے مرحلہ میں ریاست کو10 کھرب امریکی ڈالر کی معیشت تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش کی ڈبل انجن والی حکومت ہندوستان کو پہلے مرحلے میں50 کھرب امریکی ڈالر کی معیشت بننے میں مدد کرے گی اور 20247 تک ہندوستان کے35 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت اور ‘وکست بھارت’ بننے کے لیے سنگ بنیاد کا کام کرے گی۔ جناب گوئل نے کہا کہ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے وزیر اعظم کے بصیرت افروز اہداف کے ساتھ لاگو کی گئی صنعتی اور دیگر فعال پالیسیوں نے ریاست کو ملک میں ترقی کا ایک جامع ماڈل بننے کا باعث بنایا ہے۔
میک ان انڈیا پروگرام کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ 25 ستمبر 2014 کو ہندوستان کو مینوفیکچرنگ میں عالمی سطح پر ایک اہم ملک بنانے کے لیے وزیراعظم مودی کا یہ سفر شروع کرنے کا وژن نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرے گا۔
جناب گوئل نے کہا کہ میک ان انڈیا کی سالگرہ ہر سال یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو کے آغاز کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اور یوپی حکومت نے مل کر قوانین کو آسان بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کو مسلسل ترجیح دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز اور یوپی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے گریٹر نوئیڈا میں ایک صنعتی اسمارٹ سٹی تعمیر ہورہی ہے اور ملک بھر میں کل 20 صنعتی اسمارٹ سٹی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
دوسرے ایڈیشن میں ٹریڈشو کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ 2500 سے زیادہ نمائش کنندگان نے شرکت کی اور 25-29 ستمبر 2024 تک ہونے والے چار روزہ پروگرام میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ پہلے ہی شرکت کر چکے ہیں۔ جناب گوئل نے ریاست میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے لیے نوجوانوں کی ہنر مندی کے فروغ اور ہنر مند مزدوروں کی دستیابی کے لیے جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور یو پی حکومت کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس فعال اقدام کی وجہ سے ریاست سے نقل مکانی میں نمایاں کمی آئی ہے جس سے صنعتوں کو موثر آپریشنز کے لیے تیار ٹیلنٹ پول مل رہا ہے جس سے وہ اپنے کاروبار کو بڑھانے اور ریاست کو سرمایہ کاروں کے لیے سازگار بنانے کے قابل بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوپی حکومت نہ صرف ریاست کی مجموعی ترقی میں کامیاب رہی ہے بلکہ اس نے سماجی انفراسٹرکچر اور انسانی ترقی میں بھی پیش رفت کی ہے۔
شری گوئل نے چار ڈیز فیصلہ کن قیادت، مانگ،آبادیاتی ڈیوڈنڈ اور متحرک جمہوریت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کی طرف سے اس کے نفاذ کی وجہ سے اتر پردیش میں بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
وزیراعظم مودی کی تیسری میعاد کے پہلے 100 دنوں کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے، کم از کم اجرت میں اضافہ، پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت 3 کروڑ گھر بنانے،70 سال سے زیادہ کی عمر کے شہریوں کے لیے 5 لاکھ روپے تک صحت کے اخراجات کی فراہمی، مزید 12صنعتی اسمار ٹ شہروں کی تعمیر اور پانچ سال کی مدت 2 لاکھ کروڑروپے خرچ کر کے 4 کروڑ نوجوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے فیصلے کیے گئے ہیں جس سے ملک کے ہر حصے کے سماج کو مضبوطی فراہم ہوگی اور انھیں فائدہ پہنچنے گا۔
کاروبار کرنے میں آسانی کی درجہ بندی میں 142 ویں سے 63 ویں نمبر پر آنے کی بہتری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ حکومت کی قیادت میں مسلسل کوششوں کے نتیجے میں گلوبل انوویشن انڈیکس میں ہندوستان کی درجہ بندی 133 ممالک میں سے 39 ویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ درجہ بندی ملک میں پیٹنٹ فائلنگ میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران حقوق املاک دانش کے نظام میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں 6,000 پیٹنٹ فائل کیے گئے تھے، پچھلے سال 1 لاکھ پیٹنٹ فائل کیے گئے، جو ٹیکنالوجی میں ملک کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔
مصنوعات میں معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کو معیاری اشیاء اور خدمات فراہم کرنے والے کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم جو مصنوعات تیار کرتے ہیں، جو خدمات ہم فراہم کرتے ہیں وہ اعلیٰ معیار کی ہونی چاہئیں اور خریداروں کو یہ معیار میڈ ان انڈیا پروڈکٹس کے ساتھ ملنا چاہیے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے زیرو ڈیفیکٹ، زیرو ایفیکٹ کا وژن دیا اور اعلیٰ پائیدار معیار کی مصنوعات بنانا اس ملک اور دنیا کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان، اختراع کار اور اعلیٰ معیار کے ساتھ اسٹارٹ اپ،زیر ایفیکٹ پروڈکشن اورپائیدار مینو فیکچرنگ سرگرمیوں سے ہندوستان کو عالمی سطح پر پہچان ملے گی۔ ملک کے اندر اور بیرون ملک ہندوستانی مصنوعات کی تیاری اور فروخت سے درآمدات میں کمی آئے گی،ایم ایس ایمیز کو فروغ ملے گا، ایک ضلع ایک پروڈکٹ اسکیم کو ترقی دینے میں مددگار ہو گی اور ہندوستان کو تکنیکی اعتبار سے ترقی یافتہ ملک بنانے میں مدد ملے گی۔
******
ش ح۔ ف ا ۔ ش ب ن
U-NO.630
(Release ID: 2060222)
Visitor Counter : 43