بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
آسام کا گجرات میڈیا کا چھ روزہ دورہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال سے ملاقات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
جناب سونووال نے گجرات کے صحافیوں کے دورے پر پی ایم مودی کی قیادت میں آسام کی ترقی کو اجاگر کیا
Posted On:
28 SEP 2024 7:51PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج گجرات سے آسام تک چھ روزہ میڈیا دورے کے اختتام پر ڈبرو گڑھ میں ایک خصوصی تقریب میں گجرات کے صحافیوں کو مبارکباد دی۔ پریس انفارمیشن بیورو کے زیر اہتمام اس دورے کا مقصد آسام کی ترقی اور ثقافتی ورثے کے بارے میں گہری سمجھ کو فروغ دینا تھا۔
جناب سونووال نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آسام اور شمال مشرقی خطہ نے جو قابل ذکر ترقی حاصل کی ہے اس پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ترقی کے وسیع میدان پر زور دیا، جس میں بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، زراعت اور رابطے جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ’’وزیراعظم مودی کے وژن کے تحت، شمال مشرق قومی ترقی میں سب سے آگے رہا ہے۔ یہ ترقی سڑکوں، آبی گزرگاہوں، ریلوے، ہوائی اڈوں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں واضح ہے۔‘‘
جناب سونووال نے آسام اور پورے ہندوستان میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی ترقی میں اہم پیشرفت پر بھی زور دیا اور اسے علاقائی کنکٹی وٹی اور اقتصادی ترقی کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔ وزیر موصوف نے کہا’’دریائے برہم پترا، ہندوستان کے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے نیٹ ورک کے ایک حصے کے طور پر، نہ صرف آسام کے لوگوں کو جوڑ رہا ہے بلکہ پورے ملک میں تجارت، سیاحت اور روزگار کی تخلیق کو بھی فروغ دے رہا ہے۔‘‘
وزیر موصوف نے آسام کی مالا مال تاریخ اور ثقافتی ورثے کو پہچاننے اور محفوظ کرنے کی اہمیت پر مزید زور دیا۔ انہوں نے حال ہی میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات میں چرائیڈیو موائیڈمس کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اہوم-جنرل لچیت بورفوکن کی 400 ویں سالگرہ کے قومی جشن جیسے اقدامات کو اجاگر کیا۔
چھ روزہ دورے نے گجرات کے میڈیا وفد کو آسام کی ترقی کا خود مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے اہم ثقافتی اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا، جن میں مشہور کامکھیا مندر، پوربی ڈیری کی سہولت، تاریخی قصبہ شیو ساگر، اور چرائیڈیو موائیدمس، جو اپنے شاہی تدفین کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے سلکوچی کے امیر ٹیکسٹائل ورثے اور کازیرنگا نیشنل پارک کی قدرتی خوبصورتی کا بھی جائزہ لیا۔
آخر میں ، جناب سونووال نے ریاستوں کے درمیان تال میل بنانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں میڈیا کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے گجرات اور ملک کے باقی حصوں کے لوگوں کو آسام کے ترقیاتی سفر کو دکھانے میں دورہ کرنے والے صحافیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔
تقریب کا اختتام ایک پروقار تقریب کے ساتھ ہوا، جہاں جناب سونووال نے صحافیوں کو صحافت میں ان کے تعاون اور آسام اور گجرات کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے اعزاز سے نوازا۔
جناب رامیشور تیلی، راجیہ سبھا ایم پی؛ جناب پرشانتا فوکن، ایم ایل اے ڈبرو گڑھ اور پی آئی بی گوہاٹی اور احمد آباد کے نمائندے بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م د ۔ن م۔
U- 606
(Release ID: 2059985)
Visitor Counter : 37