قانون اور انصاف کی وزارت
محکمہ قانون ساز نے داخلی مشینی صفائی مہم کا اہتمام کیا
Posted On:
28 SEP 2024 7:15PM by PIB Delhi
محکمہ قانون ساز نے سوچھتا ہی سیوا مہم (ایس ایچ ایس)، 2024 کے دوران اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے ایک حصے کے طور پر شاستری بھون، نئی دہلی کے احاطے میں داخلی مشینی صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ ایڈیشنل سکریٹری/نوڈل آفیسر، جناب دیواکر سنگھ اور جوائنٹ سکریٹری، ڈاکٹر کے وی کمار نے دیگر افسران اور عملہ/صفائی عملے کے ساتھ ریکارڈ روم اور اسٹور روم کا دورہ کیا تاکہ کوڑا کرکٹ کو نکالنے اور نیلامی کے لیے غیر ضروری ریکارڈ اور سامان کی نشاندہی کی جا سکے۔ انہوں نے ایک کروڑ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ریکارڈ اور فائلوں کی ڈیجیٹل کاری کی پیش رفت کو دیکھنے کے لیے محکمہ قانون ساز کے ڈیجیٹل کاری یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر افسران نےصفائی مہم کی اہمیت پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض(
602
(Release ID: 2059918)
Visitor Counter : 32