وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محکمہ ماہی پروری نے سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کے تحت آج درخت لگانے کی مہم ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کا انعقاد کیا

Posted On: 28 SEP 2024 6:03PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ کی دور اندیش قیادت میں محکمہ ماہی پروری نے ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کے وزیر مملکت جناب جارج کورین کے ساتھ ایک خصوصی شجرکاری مہم ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کا اہتمام کیا۔ اس مہم کا اہتمام سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر آج اسولا بھٹی وائلڈ لائف سینکچری، تغلق آباد میں کیا گیا ۔ یہ اقدام ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے اور انسانوں اور فطرت کے درمیان مقدس بندھن کو منانے کے حکومت کے وسیع تر مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018QJ3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020W31.jpg

اس مہم، جس میں کیندریہ ودیالیہ، پشپ وہار، نئی دہلی کے اسکولی بچوں نے پرجوش شرکت کی، اس کا مقصد درختوں کی اہمیت اور پائیدار ماحولیاتی طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔  اس کے علاوہ انہوں نے ماں کے لیے ہر ایک پودا وقف کر کے زچگی کے اہم کردار کا احترام کیا،  جو طرح دیکھ بھال اور پرورش کی علامت ہے۔ شجرکاری کی سرگرمی نے نہ صرف خطے میں سبزہ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی بلکہ ایک صحت مند، صاف ستھرا اور سرسبز ہندوستان بنانے کے محکمے کے عزم کو بھی تقویت دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032CZP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A241.jpg

اپنے کلیدی خطبے میں، جناب راجیو رنجن سنگھ نے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت اور ایک صاف ستھرے اور سرسبز ملک کو فروغ دینے میں کمیونٹیز کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ریمارکس دیئے ’’آج درخت لگانا ایک بہتر کل کی امید لگانا ہے۔ ہم اس قدم کو ان تمام ماؤں کے لیے وقف کرتے ہیں، جو زندگی کی پرورش اور دیکھ بھال کرتی ہیں۔ ہماری حکومت ایسے اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے جو ماحولیاتی توازن کو یقینی بناتے ہیں اور ہمارے سیارے کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‘‘

اسولا بھٹی وائلڈ لائف سینکچری، جو کہ نباتات اور حیوانات کے بھرپور تنوع کے لیے جانا جاتا ہے، کو قومی دارالحکومت کے سبز پھیپھڑوں کے طور پر اس کی علامتی اہمیت کے لیے مقام کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ مقامی درخت لگا کر، یہ پہل اس ماحولیاتی لحاظ سے اہم زون کی حیاتیاتی تنوع کو تقویت بخشنے میں بھی معاون ہے۔

جناب  ابھیلکش لکھی، سکریٹری، محکمہ ماہی پروری، محترمہ  نیتو کماری پرساد، جوائنٹ سکریٹری، جناب  ساگر مہرا، جوائنٹ سکریٹری، سینئر افسران، محکمہ ماہی پروری کے افسران، این سی ڈی سی اور مقامی باشندوں نے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس مشترکہ کوشش نے ماحولیاتی پائیداری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005B312.jpg

یہ شجرکاری مہم جاری سوچھتا ہی سیوا مہم کا حصہ ہے، جو کہ صفائی، حفظان صحت اور پائیدار زندگی کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ملک گیر تحریک ہے۔ اس مہم میں محکمہ ماہی پروری کی شرکت قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے آبی اور زمینی حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے کے اس کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

جیسے جیسے مہم آگے بڑھ رہی ہے، محکمہ قدرتی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے شہریوں کو تعلیم دینے اور ان میں مشغول کرنے کے لیے ملک بھر میں اسی طرح کے اقدامات کو منظم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح ۔ م  د ۔ن م۔

U- 596



(Release ID: 2059910) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil