شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کی وزارت نے موثر حکمرانی اور سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لیا
مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے خصوصی مہم 4.0 کا جائزہ لیا
صفائی اور کارکردگی کے مقاصد کا تعین
Posted On:
28 SEP 2024 12:35PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کی وزارت(یم او سی اے) خصوصی مہم 4.0 جوکہ2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024تک ہے،اس میں شامل ہوئی ہے جس کا مقصد زیر التواء معاملات کو تیزی سے نمٹانا اور اپنے دفاتر میں سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنانا ہے۔ یہ اقدام گورننس اور انتظامی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کی جاری کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔
مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے 27 ستمبر 2024 کو ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس سے مہم کے واضح مقاصد طے ہوئے۔ وزارت اس اقدام کے حصے کے طور پر صفائی کو بہتر بنانے اور انتظامی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
مہم کے تیاری کے مرحلے میں، وزارت نے کئی زمروں کے تحت زیر التواء کاموں کی نشاندہی کی ہے، جن میں 16,580 فزیکل فائلیں اور 2,093 الیکٹرانک فائلیں شامل ہیں۔ مہم کے دوران 283 عوامی شکایات، 100 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مزید برآں، مہم کے دوران صفائی کی سرگرمیوں کے لیے 678 مقامات کو نشان زدکیا گیا ہے۔
جائزہ اجلاس میں وزارت کے سینئر افسران اور دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزارت کی توجہ ان اہم سرگرمیوں پر مرکوز ہے جوسابقہ اقدامات کی کامیابیوں کی بنیاد پرمہم کے کامیاب نفاذ میں معاون ثابت ہوں گی ۔
شہری ہوا بازی کی وزارت خصوصی مہم 4.0 کے موثر نفاذ کے ذریعے شفافیت کو آگے بڑھانے، انتظامی کارکردگی کو بڑھانے اور سوچھتا کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔
****
(ش ح ۔اص)
UR No. 589
(Release ID: 2059813)
Visitor Counter : 39