شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
عزت مآب صدر جمہوریہ 8 روزہ بھارتیہ کلا مہوتسو کا افتتاح کریں گی
Posted On:
27 SEP 2024 9:00PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی اواین ای آر )، اپنے پی ایس یو این ای ایچ ایچ ڈی سی کے ذریعے، 29 ستمبر سے 6 اکتوبر 2024 تک، راشٹرپتی نیلائم، حیدرآباد میں عظیم الشان بھارتیہ کلا مہوتسو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ اس ثقافتی نمائش کا باضابطہ افتتاح ہندوستان کی عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، 28 ستمبر 2024 کو شام 4:00 بجے، عزت مآب وزیر مملکت ڈاکٹر سکانت مجومدار کی موجودگی میں کریں گی۔
آٹھ روزہ تہوار شمال مشرقی ریاستوں کے بھرپور ثقافتی ورثے کا جشن منائے گا، جو زائرین کو اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے متحرک فنون، دستکاری، موسیقی، رقص، اور پکوان کی لذتوں کو دریافت کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔ان خطوں کے 300 سے زیادہ باصلاحیت فنکار اور کاریگر اپنی متنوع روایات کا مظاہرہ کریں گے۔
زائرین 29 ستمبر اور 6 اکتوبر 2024 کے درمیان روزانہ صبح 10:00 بجے سے شام 8:00 بجے تک مہوتسو سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ داخلہ مفت ہے، اور ریزرویشن visit.rashtrapatibhavan.gov.in پر آن لائن کیے جاسکتے ہیں۔ یہاں آنے والوں کو راشٹرپتی نیلائم، بولارم، سکندرآباد میں موقع پر ہی بکنگ کی سہولت تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔
وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور وزیر مملکت ڈاکٹر سکانت مجومدار کی قیادت میں ایم ڈی او این ای آر، شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مالامال ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔
ایم ڈی او این ای آر کی طرف سے منعقد کی جانے والی اہم تقریبات میں سورج کنڈ، ہریانہ میں سورج کنڈ انٹرنیشنل کرافٹس میلہ، دی ڈیسٹینیشن نارتھ ایسٹ فیسٹیول، اور اتر پوروی مہوتسو وغیرہ شامل ہیں۔
یہ فیسٹیولزشمال مشرق کے متنوع اور منفرد ثقافتی خزانوں کو فنون، دستکاری، پکوانوں اور روایتی رقصوں کے ذریعے ظاہر کرتے ہیں۔ یہ کوششیں ہندوستان کے ثقافتی ورثے میں خطے کی شراکت کو اجاگر کرتی ہیں، جبکہ سماجی ہم آہنگی، جامع ترقی اور شمال مشرق کی متحرک روایات کی وسیع تر پہچان کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
*****
ش ح۔ م ش
U. 579
(Release ID: 2059732)
Visitor Counter : 47