عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
بہترین طریقوں کی تشہیر اور دہراؤ کے لئے’انوویشن (جنرل) - ڈسٹرکٹ‘کی تھیم کے تحت نیشنل گڈ گورننس ویبنار سیریز 25-2024 کے 23 ویں ویبنار کا انعقاد
رامناتھ پورم، تمل ناڈو کے ذریعہ "پلاسٹک چیک پوسٹ - منڈپم وائلڈ لائف رینج" کی اختراعی پہل اور ملکانگیری، اڈیشہ کے ذریعہ "ذرائع معاش کا فروغ: زندگی میں تبدیلی" پیش کئے گئے
Posted On:
27 SEP 2024 8:45PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی ) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع کلکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنس؍ ویبنارز منعقد کرے جس میں عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز کے ماضی کے ایوارڈ یافتگان کو مدعو کیا جائے تاکہ وہ اپنے تجربات کو پیش کریں جس سے اس کا زیادہ سے زیادہ پھیلاؤ اوردہراؤ ہو سکے۔
وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ڈی اے پی آر جی نے عوامی انتظامیہ میں وزیر اعظم کے ایوارڈ کی اسکیم کے تحت بہترین کارکردگی کے ایوارڈ یافتہ نامزدگیوں کی تشہیر اور دہراؤ کے لئے اپریل 2022 سے ہر ماہ ایک ویبینار انعقاد کیا اور 23 نیشنل گڈ گورننس ویبینار منعقد کئے ۔ ہر ویبینار میں لائن ڈپارٹمنٹس، ریاستی حکومتوں، ضلع کلکٹروں، ریاستی انتظامی تربیتی اداروں اور مرکزی تربیتی اداروں کے تقریباً 1000 اہلکار شرکت کرتے ہیں۔
یہ ویبنارز نہ صرف اس پہل کی ادارہ سازی؍ پائیداری کی موجودہ حیثیت کو پیش کرتے ہیں بلکہ اس کی نقل ؍ توسیع کی حیثیت کے بارے میں بصیرت بھی فراہم کرتے ہیں۔
تیسواں ویبنار 27 ستمبر 2024 کو منعقد ہوا جس میں دو اقدامات، جن کو سال 2022 کے لیے ماہرین کمیٹی برائے پی ایم ایوارڈنے شارٹ لسٹ کیا تھا، تھیم ’انوویشن (جنرل) - ڈسٹرکٹ‘ کے تحت پیش کیےگئے، جو اس طرح ہیں؛
پلاسٹک چیک پوسٹ – منڈپم وائلڈ لائف رینج، رامناتھ پورم، تمل ناڈو کو شری سمرن جیت سنگھ کاہلون، ضلع کلکٹر، رامناتھ پورم، تمل ناڈو نے پیش کیا؛ اور
روزی روٹی میں اضافہ : زندگی میں تبدیلی لاکر، ملکانگیری، اڈیشہ، کو جناب لنگراج پانڈا، ڈپٹی سکریٹری، اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم نے پیش کیا۔
ویبنار کی صدارت جناب پونیت یادو، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی اے آر پی جی نے کی اور محکمہ کے سینئر افسران نے اس میں شرکت کی۔ ویبنار میں ہندوستان بھر میں 313 مقامات سے ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامی اصلاحات کے محکموں کے سینئر عہدیداروں، ضلع کلکٹروں، ریاستی اور ضلع افسران، مرکزی اور ریاستی انتظامی تربیتی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
*****
ش ح۔ م ش
U. 577
(Release ID: 2059730)
Visitor Counter : 38